عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2022 کی تقریب 31 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوئی

Posted On: 31 OCT 2022 11:44AM by PIB Delhi

سنٹرل ویجیلنس کمیشن  اس ہفتے کے دوران 31 اکتوبر جس دن آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش ہے،چوکسی بیداری ہفتہ منارہا ہے۔ اس سال چوکسی بیداری ہفتہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر 2022 تک مندرجہ ذیل تھیم کے ساتھ منایا جا رہا ہے:

’’بھرشٹا چار مکت بھارت – وکست بھارت‘‘

’’ایک ترقی یافتہ قوم کے لیے بدعنوانی سے پاک ہندوستان‘‘

ویجیلنس بیداری ہفتہ منانے کا آغاز کمیشن  -ایس سریش این پٹیل، سینٹرل ویجیلنس کمشنر، جناب پروین کمار سریواستو، ویجیلنس کمشنر اور جناب اروند کمار، ویجیلنس کمشنر کے ذریعہ  سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے افسران کو ایمانداری کا حلف دلا کر سترکتا بھون میں صبح 11 بجےہوا۔ پرسار بھارتی کی طرف سے حلف لینے کی تقریب ریکارڈ کی گئی۔

چوکسی بیداری ہفتہ 2022 کے پیش خیمہ کے طور پر، سنٹرل ویجیلنس کمیشن نے تین ماہ کی مہم چلائی تھی جس میں تمام وزارتوں/محکموں/تنظیموں کے لیے خاص احتیاطی اقدامات پربطور خاص  روشنی ڈالی گئی تھی۔ چھ قابل توجہ میدان میں مندرجہ ذیل  باتیں شامل ہیں:

  1. جائیداد کا انتظام
  2. اثاثوں کا انتظام
  3. ریکارڈ کا انتظام
  4. دو پیرامیٹرز پر مشتمل تکنیکی اقدامات

- ویب سائٹ کی بحالی اور اپ ڈیٹ

                   - صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی کے لیے نئے علاقوں کی شناخت

                آن لائن پورٹل  لانے کے لئے اور آن لائن  پلیٹ فارم بنانے کے اقدامات کا آغاز ۔

  1.  رہنما خطوط / سرکلر / دستورالعمل کی اپ ڈیٹ جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی۔
  2.  شکایات کا ازالہ

چوکسی بیداری ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر، سنٹرل ویجیلنس کمیشن 3 نومبر کو وگیان بھون میں ایک تقریب منعقد کرے گا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

***********

 

ش ح ۔  اک ۔ م ش

U. No.12032


(Release ID: 1872197) Visitor Counter : 187