اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کلپترو- چھوٹے کاروبار کے مرکز (سی او ای) صنعت چہارم کی شراکت داری سے متعلق سربراہ کانفرنس کا آر آئی این ایل  میں انعقاد کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2022 12:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میتی) کے تحت  راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، آندھرا پردیش  سرکار اور  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) کے کنسورشیم  نے  وشا کھا پٹنم اسٹیل پلانٹ  کے تحت  آر آئی این ایل  میں  صنعت چہارم  سے متعلق  چھوٹے کاروبار  -  کلپترو  (سی او ای- کلپترو) کا  ایک مرکز تشکیل دیا ہے۔ شراکت داری سے متعلق یہ سربراہ کانفرنس آر آئی این ایل نے  جمعہ کو  تقریباً  آر آئی این ایل کے چھوٹے  کاروبار کے مرکز  کے بارے میں ایک دوسرے کو  جانکاری  دینے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQLK.jpg

چھوٹے کاروبار کے مرکز سی او ای  صنعت چہارم کلپترو کے  چیف مینٹر جناب اتل بھٹ،  سی ایم ڈی ، آر آئی این ایل نے کہا کہ  آر آئی این ایل میں  سی او  ای  سے  پورے ملک میں اسٹیل صنعت  اور دیگر صنعتوں  کے بہت سے  اسٹارٹ اپس  قائم ہوں گے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ  آر آئی این ایل  میں  چھوٹے کاروبار  کی صنعت چہارم کا   کلپترو  مرکز   بھارتیوں اور صنعت کو  ڈیجیٹل طریقہ کار فراہم کرنے کا ایک مرکز ہوگا۔ جناب اتل بھٹ  نے  سبھی  طرح کی ممکنہ امداد ، چھوٹے کاروبار کے مرکز ( سی او ای) صنعت چہارم  کو فروغ دینے میں ہر ممکن  مدد کایقین  دلایا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اروند کمار  ڈائریکٹر جنرل ایس ٹی پی آئی  نے  شراکت دار  صنعت کاروں کا خیر مقدم کیا اور  اُن سے  سی او ای  کے ساتھ  منسلک رہنے کے لئے کہا تھا تاکہ وہ  اپنی تنظیموں میں  کلپتروی کے فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ  کلپترو، جو  چھوٹے کاروبار  کا 21  واں مرکز ہے، ان مختلف  چیلنجوں کا  حل فراہم کرے گا، جو آج  بھارتی  صنعت کو در پیش ہیں۔ حکومت کا مقصد پورے ملک میں ممکنہ زیادہ سے زیادہ  اسٹارٹ اپس کوامداد دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-12030


(ریلیز آئی ڈی: 1872188) وزیٹر کاؤنٹر : 161