شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے شمال مشرق کے پانچ شہروں کو جوڑنے والی تین پروازوں کا افتتاح کیا
آرسی ایس اڑان کے تحت امپھال-ایزاول-امپھال کو جوڑنے والی پرواز 30 اکتوبر 2022 سے شروع ہوگی اور ہفتے میں 5 بار چلےگی
آرسی ایس اڑان کے تحت شیلانگ-لیلاباری-شیلانگ کو جوڑنے والی پرواز 31 اکتوبر 2022 سے شروع ہوگی اور ہفتے میں 4 بار چلےگی
لیلاباری-زیرو-لیلاباری کو ملانے والی پرواز 30 اکتوبر 2022 سے شروع ہوگی اور ہفتے میں 2 بار چلےگی
بین الاقوامی اڑان کے تحت، دو نئے روٹس اگرتلہ-چٹاگانگ-اگرتلہ اور امپھال-منڈالے-امپھال شروع چلائے جائیں گے: جناب سندھیا
Posted On:
30 OCT 2022 6:26PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور اور میزورم کے پانچ شہروں کو جوڑنے والی تین پروازوں کے آپریشن کا افتتاح کیا ہے۔
ملک کے شمال مشرقی حصے کی پانچ ریاستوں کے پہاڑی شہروں میں فضائی رابطے میں اضافہ خطے کے باشندوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا کرنے اور سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن بہت مبارک ہے کہ ہم نے ملک کے ہر حصے کو ہوائی رابطہ فراہم کرنے کی سمت میں اتنا اہم قدم اٹھایا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے شمال مشرقی خطہ کے لیے فضائی رابطے پر خصوصی زور دیا ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں خطے میں سات ہوائی اڈے تیار کیے گئے ہیں۔اڑان اسکیم کے تحت، شمال مشرق کو 14فیصد راستے دیئے گئے ہیں۔ اڑان 4.2 کے تحت تقریباً 18فیصد راستوں کو شمال مشرق کو دیا گیا ہے۔ 500 کروڑ روپے کا سرمایہ شمال مشرق کے ہوائی رابطہ کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ کرشی اڑان کے تحت خطے میں 25 ہوائی اڈوں کو ترغیب دی گئی ہے۔
وزیر نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی اڑان کے تحت، دو نئے روٹس اگرتلہ-چٹاگانگ-اگرتلہ اور امپھال-منڈالے-امپھال کو فعال کیا جائے گا جس سے شمال مشرقی ریاستوں میں فضائی رابطے کا دائرہ قومی سے بین الاقوامی سطح تک وسیع ہو جائے گا۔
سول ایوی ایشن کے شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ اضافی فضائی رابطہ ملک کے شمال مشرقی خطے کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ ریاستوں کے درمیان سفر کو آسان بنائے گا اور مختلف مقاصد کے لیے سفر کرنے والے لوگوں کی مدد کرے گا اور خطے کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرےگا۔
یہ پرواز الائنس ایئر کے ذریعے چلائی جائے گی اور درج ذیل شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی۔
امپھال-ایزاول-امپھال (آر سی ایس اڑان کے تحت): 30 اکتوبر 2022
سے
|
تک
|
فریکوئنسی
|
روانگی کا وقت
|
پہنچنے کا وقت
|
موثر تاریخ
|
ایئرکرافٹ کی قسم
|
امپھال
|
ایزاول
|
ہفتے میں پانچ بار
|
1005
|
1045
|
30اکتوبر2022
|
اےٹی آر72-600
|
ایزاول
|
امپھال
|
ہفتے میں پانچ بار
|
1115
|
1155
|
اےٹی آر72-600
|
لیلاباری-زیرو-لیلاباری: 30 اکتوبر 2022
سے
|
تک
|
فریکوئنسی
|
روانگی کا وقت
|
پہنچنے کا وقت
|
موثر تاریخ
|
ایئرکرافٹ کی قسم
|
لیلاباری
|
زیرو
|
ہفتے میں دو بار
|
1155
|
1225
|
30 اکتوبر 2022
|
ڈورنیئر ڈو-228
|
زیرو
|
لیلاباری
|
ہفتے میں دو بار
|
1245
|
1315
|
ڈورنیئر ڈو-228
|
شلونگ-لیلاباری-شیلانگ (آر سی ایس اڑان کے تحت): 31 اکتوبر 2022
سے
|
تک
|
فریکوئنسی
|
روانگی کا وقت
|
پہنچنے کا وقت
|
موثر تاریخ
|
ایئرکرافٹ کی قسم
|
شیلانگ
|
لیلا باری
|
ہفتے میں چار بار
|
1035
|
1135
|
31 اکتوبر 2022
|
اےٹی آر72-600
|
لیلا باری
|
شیلانگ
|
ہفتے میں چار بار
|
1155
|
1255
|
اے ٹی آر72-600
|
افتتاحی تقریب میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو،منی پور کے وزیرا علیٰ جناب این بائرین سنگھ،آسام کے وزیر اعلی جناب ہیمنت بسوا سرما،میگھالیہ کے وزیر اعلی جناب کونراڈ سنگاما (پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعہ)،قانون اور انصاف کے مرکز ی وزیر کرن رجیجو اور ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
***********
ش ح ۔ اک ۔ م ش
U. No.12024
(Release ID: 1872164)
Visitor Counter : 155