قبائیلی امور کی وزارت

این ای ایس ٹی ایس 31 اکتوبر سے 2 نومبر 2022 تک بینگلورو میں تین روزہ قومی ای ایم آر ایس ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کرے گی


قبائلی امور کی وزیرمملکت محترمہ رینوکا اس فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گی

Posted On: 30 OCT 2022 4:44PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت کے تحت خود مختار ادارے قبائلی  طلبہ کےلئے قومی تعلیم سوسائٹی کرناٹک  کے بینگلورو میں 31 اکتوبر سے 2 نومبر2022تک قومی ای ایم آر ایس ثقافتی  فیسٹیول  کا آغاز کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

اس پروگرام کی میزبانی آرٹ آف لیونگ انٹرنیشنل سینٹر  میں کرناٹک  ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کے ذریعہ  کی جائےگی۔ اس موقع پر قبائلی امور کی وزیر مملکت رینوکا سنگھ سروتا  موجود ہوں گی۔

سہ روزہ  اس ثقافتی فیسٹیول میں ملک بھر کے 1500 سے زیادہ  ایکلویے ماڈل ریزیڈنیشیل اسکول (ای ایم آر ایس) کے طلبہ حصہ لیں گی۔

قبائلی لوگوں کو مرکزی دھارے سے جوڑنے اور انہیں مختلف علاقوں میں ترقی کے یکساں مواقوں  تک پہنچنے  میں مدد کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزارت ہرسال ای ایم آر ایس ثقافتی فیسٹیول  اور کھیل  مقابلوں کا انعقاد کرتا رہا ہے،جس سے  قبائلی طلبہ کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں  کو دکھانے  کےلئے ایک قومی منچ مہیا کیا جاسکے۔ یہ تین روزہ  پروگرام کافی اہم ہے،کیونکہ اس کا انعقاد  دو سال بعد کیا جارہا ہے اور کووڈ وبا کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔یہ فیسٹیول ایک بھارت،شریشٹھ بھارت کے مطابق ای ایم آر ایس میں تعلیم حاصل کرنے والے قبائلی  طلبہ کے پائیدار ترقی کو رفتار دے گا،مسلسل  ثقافتی قربت کی حوصلہ  افزائی کرے گا اور قومی اتحاد کے ذریعہ  سے کثرت میں وحدت  کا جشن منائے گا۔

ایکلویے ماڈل ریزیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس ) پورے بھارت میں بھارتی قبائلیوں (درج فہرست ذاتوں)کےلئے ماڈل ریزیڈنشیل  اسکولوں کےلئے بھارتی حکومت کا ایک منصوبہ  ہے۔یہ بھارتی حکومت  کے قبائلی امور کی وزارت کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے اور اسے دودراز کے قبائلی علاقوں میں قبائلی طلبہ  کےلئے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کےلئے 1997-98 میں ابتدا کیا گیا تھا۔

*************

ش ح ۔ا م۔

U:12010



(Release ID: 1872073) Visitor Counter : 98