محنت اور روزگار کی وزارت
خصوصی سوچھتا مہم 2.0 نے دھنباد کے ایک صدی سے زیادہ پرانی ڈی جی ایم ایس عمارت میں رنگ بھر دیا
مہم کے تحت 2.22 لاکھ روپے کا محصول حاصل کیا گیا
ڈیجی ٹائزیشن اور کاروبار کرنے میں آسانی پر خصوصی توجہ دی گئی
Posted On:
30 OCT 2022 2:09PM by PIB Delhi
دھنباد میں کانوں کے تحفظ سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس) عمارت تقریباً 114 سال پرانی ہے اور یہ دھنباد کی سب سے پرانی وراثت عمارتوں میں سے ایک ہے۔ عمارت کو باقاعدہ ہاؤس کیپنگ اور رکھ رکھاؤ کے ذریعہ اپنی اصل شکل میں برقرار رکھا جا رہا ہے۔ اس خصوصی مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس، آفس میں 100 سال سے زیادہ پرانے ریکارڈ روم پر خصوصی توجہ دی گئی کیونکہ اس میں سال 1885 تک کی پرانی فائلوں کی محفوظ کسٹڈی تھی۔
خصوصی مہم 2.0 کے تحت ڈی جی ایم ایس کے ایگزامنیشن ونگ میں ڈیجی ٹائزیشن کی پہل کی جا رہی ہے۔ اس پہل کے پہلے مرحلے کے دوران سال 2014 تک کے ریکارڈ کا ڈیجیٹائزیشن کیا گیا ہے اور باقی کو ڈیجیٹل کئے جانے کا عمل جاری ہے۔ اس مہم کے دوران ڈی جی ایم ایس کے مختلف دفاتر میں بیکار پڑی چیزوں کو نمٹانے سے 2,22,501.00 روپے کا محصول حاصل کیا گیا ہے اور فائلوں کو پھر سے ترتیب اور فہرست سازی کے ذریعہ تقریباً 110 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی ۔ حکومت ہند کی کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے مطابق اس مہم کے دوران پانچ ضابطوں میں رعایت دی گئی۔
ڈی جی ایم ایس کی رہنمائی میں، کان کنی کے مختلف شعبوں سے متعلق کام کاج کے معیاری طور طریقوں (ایس او پیز) جیسے کوئلے کی آگ سے نمٹنے کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار، مین رائڈنگ سسٹم (زیر زمین کان مزدوروں کی تھکان روکنے کے لیے)، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق پہل (جیسے پارکوں کی ترقی، بنجر زمین/ اووربرڈن پر پودوں کی مختلف اقسام کو شامل کرنا) کان کنی کی کمپنیوں کے ذریعہ نافذ کیے گئے تھے ۔ کانوں میں حادثات کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ سال 2022 میں اموات کی شرح کم ہو کر تقریباً 0.15 ہوگئی۔ تنظیم مزدوروں کو صفر نقصان کے ہدف کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12008)
(Release ID: 1872052)
Visitor Counter : 126