صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے وفود کے سربراہان نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
29 OCT 2022 8:09PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کے وفود کے سربراہوں نے آج (29 اکتوبر 2022) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ مذکورہ وفود کے سربراہان 28-29 اکتوبر، 2022 کو ممبئی اور دہلی میں منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (یو این ایس سی سی ٹی سی) کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان میں ہیں۔
وفد کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ممبئی میں 26/11 کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے دورے کا آغاز کرنے کے لیے وفد کےجذبے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر دنیا کے سب سے زیادہ کھلے اور متنوع معاشروں میں سے ایک ہے،جو کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں اس کی برائی سے لڑنے کا قومی عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے محرکات سے قطع نظر اس کی تمام کاروائیوں کے خلاف صفر رواداری، عالمی انسداد دہشت گردی کا ڈھانچہ تشکیل دینے میں بین الاقوامی برادری کی رہنمائی جاری رہنی چاہیے۔
میٹنگ کے دوران، سفیر روچیرا کامبوج نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ، سی ٹی سی کی سربراہ کی حیثیت سے، صدرجمہوریہ کو یو این ایس سی سی ٹی سی کے کام اور اس کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسٹر مائیکل موسی ایڈمو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور گبون کے وزیر خارجہ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی مختصربات چیت کی جس میں صدرجمہوریہ کو یو این ایس سی سی ٹی سی کے نمایاں پہلوؤں اور آگے کے راستے سے آگاہ کیا، جیسا کہ آج صبح میں منظور کیے گئے دہلی اعلامیہ میں پیش کیا گیا ہے۔
اجلاس میں جن معززین نے شرکت کی ان میں گھانا کی وزیر خارجہ،محترمہ شرلی ایورکور بوچوے، متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم ابراہیم الہاشمی اور البانیہ کی نائب وزیر خارجہ محترمہ میگی فینو تھیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سینئر حکام بشمول مسٹر ولادیمیر وورونکوف، انڈر سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11998
(Release ID: 1871918)
Visitor Counter : 163