بھارتی چناؤ کمیشن
ہندوستان کا انتخابی کمیشن جمہوریت کے لیے چوٹی کانفرنس کی پیروی کرتے ہوئے ’انتخابی انٹیگریٹی‘ پر گروپ کی قیادت کے طور پر ’ای ایم بی کے رول، فریم ورک اور صلاحیت‘ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
Posted On:
29 OCT 2022 1:51PM by PIB Delhi
1.ہندوستان کا انتخابی کمیشن نئی دہلی میں ’ انتخابی مینجمنٹ اداروں کے رول ، فریم ورک اور صلاحیت‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستان کا انتخابی کمیشن دسمبر، 2021 میں منعقدہ ’جمہوریت کے لیے چوٹی کانفرنس ‘ کی پیروی کرتے ہوئے انتخابی انٹیگریٹی پر گروپ کی قیادت کر رہا ہے۔
2. دو روزہ کانفرنس 31 اکتوبر اور یکم نومبر 2022 کو منعقد کی جائے گی اور اس کا افتتاح ہندوستان کے چیف انتخابی کمشنرجناب راجیو کمار کریں گے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت انتخابی کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے کریں گے۔ ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ’انتخابی انٹیگریٹی ‘ پر گروپ کی قیادت کے طور پر ایک معاون نقطہ نظراپنایا ہے اور یونان، ماریشس اور آئی ایف ای ایس کو مشترکہ قیادت کے لیے مدعو کیا ہے۔ ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے دنیا بھر میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق ای ایم بی اور سرکاری ہم منصبوں کے علاوہ یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل آئیڈیا کو بھی مدعو کیا ہے۔
3. آرمینیا، ماریشس، نیپال، کابو ورڈے، آسٹریلیا، چلی، مائیکرونیشیا، یونان، فلپائن، ساؤ ٹومے اور پرنسپے، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور تین بین الاقوامی اداروں – آئی ایف ای ایس، انٹرنیشنل آئیڈیا اور یو این ڈی پی انڈیا سمیت 11 ملکوں کے گیارہ ای ایم بی کے تقریباً 50 شرکا کے اس کانفرنس میں شامل ہونے کی امید ہے۔ نئی دہلی میں ان کے مشنوں کے ذریعہ کئی اور ملکوں کی نمائندگی کی جارہی ہے۔
4. پہلے دن کے پہلے دو اجلاس ای ایم بی کے ذریعہ ’انتخابی انٹیگریٹی ‘ یقینی بنانے کے لیے ان کے رول اور خاکہ کے تعلق سے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے پر بات چیت ہوگی۔
- افتتاحی اجلاس کی صدارت چیف انتخابی کمشنر کریں گے اور اپنا خطبہ بھی دیں گے۔ اس سے پہلے یو ایس چارج ڈی افیئرس بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
- ای ایم بی کے سامنے آنے والے ’موجودہ چیلنجوں‘ پر پہلے اجلاس کی مشترکہ صدارت ماریشس اور نیپال کے انتخابی کمشنر کریں گے۔ اجلاس میں میکسیکو، چلی، نیپال اور یونان کے انتخابی افسران کے پریزنٹیشنز ہوں گے۔
- ’مستقبل کے چیلنجوں ‘ پر دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری جنرل، بین الاقوامی آئیڈیا اور الیکشن کے محکمہ کے سربراہ اور سیاسی پارٹیوں ، الیکشن کے ڈائریکٹوریٹ ،وزارت داخلہ ، ہیلنک ری پبلک، یونان کے ذریعہ کی جائے گی۔ اس اجلاس میں آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن اور سی او ایم ای ایل ای سی ، فلپائن کے نمائندوں کی پریزنٹیشنز بھی ہوں گی۔
- دوسرے دن ’ ای ایم بی صلاحیت‘ اجلاس کی صدارت آئی ایف ای ایس کے صدر اور چیف ایکزکٹیو افسر کریں گے۔ اجلاس میں آئی ایف ای ایس کے کنٹری ڈائریکٹر (سری لنکا اور بنگلہ دیش) ، یو این ڈی پی کے نمائندے اور ووٹرلسٹ اور نتائج کے محکمے کے سربراہ ، الیکشن ڈائریکٹوریٹ، وزارت داخلہ، ہیلینک، یونان کی پریزنٹیشنز ہوں گی۔
- یکم نومبر 2022 کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں پیش کی جارہی کارروائیوں کے خلاصے پر ہونے والی بحث کی صدارت انتخابی کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے کریں گے۔ اس اجلاس کے دوران وہ خطاب بھی کریں گے۔
- نئی دہلی میں منعقدہونے والی اس کانفرنس میں اپنا وفد نہیں بھیج پانے والے فریقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی ورچوئل اجلاس کا انعقاد یکم نومبر 2022 کو شام 6.00 بجے کیا جائے گا۔ یو ایس اے، یو ایس ایڈ بھی اس اجلاس میں دیگروفود کے ساتھ حصہ لیں گے۔
5. الیکشن کی انٹیگریٹی پر گروپ کی سفارشات کو مضبوط بنانے کے لئے دنیا بھر میں انتخابی انٹیگریٹی کے لئے اہم بنیادی ستون ’ٹکنالوجی‘ اور ’شمولیت پر مبنی انتخابات ‘ کے موضوع کو شامل کرتے ہوئے چیف انتخابی کمشنر ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کریں گے۔
پس منظر:
’جمہوریت کے لئے چوٹی کانفرنس ‘، امریکی صدر کی ایک پہل تھی اور دسمبر 2021 میں اس کی میزبانی کی گئی تھی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے 9 دسمبر 2021 کو لیڈرس مکمل اجلاس میں اپنے خیالات پیش کئے تھے۔ اس چوٹی کانفرنس کے بعد ، اہم موضوعات کے ساتھ ایک ’’ ایئر آف ایکشن‘‘ تجویز کیا گیا تھا اور جمہوریت سے متعلق موضوعات پر ڈائیلاگ اور بعد میں جمہوریت کے لئے ایک ان پرسن ’لیڈرس ‘ چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرنے کے لئے چوٹی کانفرنس نے ایئر آف ایکشن میں شراکت داری کو سہل بنانے کے لئے دو پلیٹ فارم – ’فوکل گروپ ‘ اور ’جمہوریت گروپ ‘ بھی قائم کئے گئے۔
’جمہوریت کے لیے چوٹی کانفرنس ‘ میں ایئر آف ایکشن کےحصے کے طور پر ، ہندوستان کے چیف انتخابی افسر کے توسط سے دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے ساتھ اپنے علم، تکنیکی مہارت ، اور تجربات کو مشترک کرنے کے لئے ’ انتخابی انٹیگریٹی پر جمہوریت گروپ‘ کی قیادت کررہے ہیں۔ چیف انتخابی افسر نے اپنی قیادت کے طور پر دنیا بھر میں انتخابی بندوبست سے متعلق اداروں (ای ایم بی) کو تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام فراہم کرنے اور دیگر ای ایم بی ضرورتوں کے مطابق تکنیکی مشاورت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11986)
(Release ID: 1871881)
Visitor Counter : 149