وزارت دفاع
پردہ کشائی: گوا میری ٹائم سمپوزیم (جی ایم ایس) 2022
Posted On:
29 OCT 2022 5:15PM by PIB Delhi
گوا میری ٹائم سمپوزیم (جی ایم ایس) کا چوتھا ایڈیشن 31 اکتوبر سے 01 نومبر 2022 تک گوا میں نیول وار کالج (این ڈبلیو سی) کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ ہندوستان کے علاوہ دوست بیرونی ممالک جیسے بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا، اور تھائی لینڈ کی بحریہ/سمندری دستوں کے کیپٹن/کمانڈر اور مساوی رینک کے افسران اس میں شرکت کریں گے۔
ہندوستانی بحریہ کے ذریعے سال 2016 میں تصور کیا گیا اور قائم کیا گیا جی ایم ایس، ہندوستان اور بحر ہند کے خطہ (آئی او آر) کے اہم سمندری ممالک کے درمیان اشتراکی سوچ، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا ایک فورم ہے۔ این ڈبلیو سی، گوا کے ذریعے یہ سمپوزیم دو سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے، اور اس تقریب کے اب تک تین ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔ سمپوزیم کا افتتاح نیول وار کالج کے کمانڈنٹ، ریئر ایڈمرل راجیش دھنکر کریں گے۔
آئی او آر کے 21ویں صدی کے اسٹریٹجک منظر نامے کا مرکز بننے کے ساتھ ہی، یہ سمپوزیم میری ٹائم ڈومین میں جامع سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں، حکمت عملیوں اور نفاذ کے طریقہ کار کو تیار کرنے کے لیے متعلقین کو اکٹھا کرنے میں ایک تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔ جی ایم ایس-2022 کا تھیم ہے ’’بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کے چیلنجز: مشترکہ میری ٹائم ترجیحات کو معاون تخفیف کے فریم ورک میں تبدیل کرنا‘‘۔ یہ موضوع ’خطہ میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ (ساگر) اور میری ٹائم سیکورٹی کے پانچ اصولوں پر مبنی ہے جو ہندوستان کے معزز وزیر اعظم کے ذریعہ بیان کیے گئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے خطے کی خوشحالی تمام آئی او آر ممالک کی سمندری قسمت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
شمالی گوا کے سرسبز و شاداب ماحول میں واقع، سمپوزیم کا مقام گوا کے بھرپور سمندری ورثے کے لیے بھی موزوں خراجِ تحسین ہے، جو کہ دوسری صدی قبل مسیح کا ہے۔ ماضی سے اس طرح کے تعلقات اور مستقبل میں نئی منزلوں کی آرزو کے ساتھ، یہ مقام جی ایم ایس-2022 کے مباحثوں کو ایک منفرد ذائقہ فراہم کرے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11987
(Release ID: 1871860)
Visitor Counter : 127