سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
خصوصی مہم 2.0- ایم اوآرٹی ایچ کی سکریٹری نے پیشرفت کا جائزہ لیا، افسران کو مہم کی روح کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی
Posted On:
29 OCT 2022 3:17PM by PIB Delhi
ایم او آر ٹی ایچ کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے ہفتہ کو ہائبرڈ موڈ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی تاکہ ’’خصوصی مہم 2.0‘‘ کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے، جو 2 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
محترمہ اپادھیائے نے متعلقہ عہدیداروں سے بات کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ تمام زیر التواء ایم پی ریفرنسز، پی ایم او ریفرنسز، عوامی شکایات، پارلیمنٹ اشیورنسز، ریاستی حکومت کے ریفرنسز وغیرہ کو نمٹانے کے لیے اقدامات کریں اور مہم کی روح کے مطابق مقررہ تاریخ 31اکتوبر،2022تک دفتر کے احاطے، ٹول پلازا وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔
’’ خصوصی مہم 2.0‘‘ کے حصے کے طور پر، وزارت ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے – جن میں زیر التواء فائلوں کو نمٹانے سے لے کرایم اوآرٹی ایچ ،این ایچ اے آئی ،این ایچ آئی ڈی سی ایل ، آئی آرسی اورآئی اے ایچ ای کے فیلڈ دفاتر میں صفائی کو برقرار رکھناشامل ہے ۔ وزارت شاہراہوں پر چلنے والوں کی سہولت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ قومی شاہراہیں گڈھوں سے پاک ہوں۔
مہم کے تحت 29 اکتوبر تک 694 ایم پی ریفرنسز میں سے 553، 1,049 عوامی شکایات میں سے 993، 16پی ایم او ریفرنسزمیں سے 12، ریاستی حکومت کے 28 ریفرنسز میں سے 26 کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 7,060 فزیکل فائلیں جن کی نشاندہی کی گئی تھی ، اب تک ختم کر دی گی ہیں ۔ صفائی مہم 2466 مقامات پر چلائی گئی ہے، جن میں ٹول پلازا، علاقائی دفاتر اورایم اوآر ٹی ایچ /این ایچ اے آئی /این ایچ آئی ڈی سی ایل کے پی آئی یو/پی ایم یوز شامل ہیں۔ وزارت نے مہم کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 7.07 لاکھ روپے کمائے ہیں۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے بعد 1,936 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے۔
سکریٹری کے علاوہ جائزہ میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری (ہائی ویز) جناب امت کمار گھوش، جے ایس (کوآرڈی نیشن) اور نوڈل افسر جناب کملیش چترویدی، جے ایس (میڈیا) جناب ایس پی سنگھ اور ایم اوآر ٹی ایچ اور این ایچ اے آئی کے دیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔ ایم اوآر ٹی ایچ /این ایچ اے آئی /این ایچ آئی ڈی سی ایل کے فیلڈافسران نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ جائزہ میٹنگ میں شرکت کی ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11985)
(Release ID: 1871835)