وزارت اطلاعات ونشریات

 اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے سکریٹری نے آکاش وانی بھون، نئی دہلی میں سوچھتا کے لئے خصوصی مہم 2.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 28 OCT 2022 6:16PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے 27 اکتوبر 2022 کوپارلیمنٹ اسٹریٹ، دہلی میں آکاش وانی بھون کمپلیکس میں سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو افسر میانک اگروال، اے ایس اینڈ ایف اے جناب جینت سنہا اوراطلاعات و نشریات کی وزارت  کے  سینئر اقتصادی مشیرجناب آر کے۔ جینا اور آل انڈیا ریڈیو کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ جائزہ کے دوران، جناب چندر نے آکاشوانی بھون کی مختلف منزلوں اور ان مقامات کا دورہ کیا جہاں پرانے کباڑ اور ای کچرا کو نمٹایا جارہا تھا ۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے  آکاش وانی  بھون کے اندرونی حصے کا بھی دورہ کیا جہاں بلڈنگ کی تجدیدکاری کے جاری کام کی وجہ سے بہت زیادہ ملبہ اور چھوڑے گئے بلڈنگ کا سامان جمع ہے۔ سکریٹری (آئی اینڈ بی) نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حصے کی مکمل تجدیدکاری  کی جانی چاہئے اور اسے فوڈ کورٹ میں تبدیل کیا جانا چاہئے جیسا کہ ڈاک بھون کمپلیکس میں کیا گیا ہے۔

ڈی ڈی جی (اے)  جناب  جتیندر اروڑا نے ایس سی پی ڈی ایم 2.0 کے تحت  اے آئی آر  کی شاندار کامیابیوں پر مختلف تصاویر دکھائیں اور  سونپے گئے اہداف جیسے  کباڑاور ای-کچرے کی نیلامی، پرانی گاڑیوں کو ناقابل استعمال قرار  دیئے جانے، فزیکل فائلوں کی چھنٹائی  وغیرہ کے سلسلے میں  اے آئی آر اسٹیشنز کی حصولیابی پر روشنی ڈالی۔ اے آئی آر اسٹیشنوں کی کچھ نمایاں حصولیابیوں کا ذکر مندرجہ ذیل ہے:

• تقریباً 30000 کلو گرام پرانا فرنیچر، میٹل ا سکریپ، ای کچرا، پرانا/فرسودہ اے ایم ٹرانسمیٹر اور اسٹوڈیو کے آلات وغیرہ کی پہچان کی گئی ہے اور اس کی نیلامی کی جارہی ہے اور اسے نمٹانے کا کام جاری ہے۔

• ای  کچرے اور پرانے فرنیچر اور اسکریپ کی نیلامی کے ذریعے 2.5 کروڑ سے زیادہ  کا محصول  حاصل کیا گیا۔

• مہم کے دوران تقریباً 10000 مربع فٹ کے اندر کی جگہ خالی ہونے کا امکان ہے۔

• مختلف کیمپسوں میں موجود تقریباً 100 پرانی گاڑیوں کی شناخت کی جاچکی ہے اور انہیں ناقابل استعمال قرار دے کر نیلامی کا عمل  جاری ہے۔

• 50000 سے زیادہ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔

•آکاشوانی  کمپلیکس میں شجرکاری کا کام جاری ہے۔

• ٹرانسمیشن کے آس پاس کھلی جگہوں پرخودرو پودوں کی کٹائی کا کام  جاری  ہے۔

• سی پی جی آر اے ایم  پورٹل پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کارروائی کی گئی۔

• سوچھتا دیوس : ہفتہ میں ایک دن خصوصی ہفتہ وار صفائی کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔

• وقفے وقفے  سے بین دفاتر  کی صفائی  کے معائنہ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

• اسٹیشنوں/دفاتر کا انرجی آڈٹ جاری ہے۔

 

اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے خصوصی مہم 2.0 کے تحت اب تک کی پیش رفت اور آکاش وانی کے ذریعہ  نمایاں حصولیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باقی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

 


 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11974)



(Release ID: 1871739) Visitor Counter : 96