وزارت دفاع

جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر گروڑVIIمشق کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2022 5:43PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور فرینچ ایئراینڈ اسپیس فورس(ایف اے ایس ایف ) 26 اکتوبر سے 12 نومبر 2022 تک ایئر فورس اسٹیشن جودھ پور میں ’گروڑ - VIl‘ کے نام سے دو طرفہ مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس مشق میں،ایف اے ایس ایف چار رافیل جنگی  طیاروں ، ایک اے -330ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارہ اور 220  فوجی اہلکاروں کے دستے کے ساتھ حصہ لیگی ۔ آئی اے ایف ایس یو 30 ایم کے آئی، رافیل، ایل سی اے تیجس اور جگوار لڑاکا طیارے کے ساتھ ساتھ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ آئی اے ایف کے دستے میں فلائٹ ری فیولنگ ایئر کرافٹ، اے ڈبلیو اے سی ایس اور اے ای ڈبلیو اینڈ سی جیسے حربی صلاحیت کے حامل اثاثے بھی شامل ہوں گے۔ یہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے لیے  آپریشنل صلاحیت اور انٹرآپریبلیٹی  کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جبکہ بہترین  طورطریقوں کا اشتراک بھی کرے گی۔

یہ دو طرفہ مشق کا ساتواں ایڈیشن ہے۔ پہلا، تیسرا اور پانچواں ایڈیشن ہندوستان میں بالترتیب 2003، 2006 اور 2014 میں ایئر فورس اسٹیشن گوالیار، کلائی کنڈا اور جودھ پور میں منعقد کیا گیا تھا۔ دوسرا، چوتھا اور چھٹا ایڈیشن فرانس میں 2005، 2010 اور 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

اس مشق میں آئی اے ایف اورایف  اے ایس ایف کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ پیشہ ورانہ تعامل، تجربات کے تبادلے اور آپریشنل معلومات  میں اضافہ ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2EHEA.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1W752.jpeg

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11972)



(Release ID: 1871680) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi