نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا ٹورنامنٹ میں اکانکشا ویاوہارے نے ویٹ لفٹنگ کے 40 کلوگرام زمرے میں قومی ریکارڈ بنایا

Posted On: 28 OCT 2022 4:12PM by PIB Delhi

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر اکانکشا ویاوہارے نے 40 کلوگرام وزن کے زمرے میں نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔ ویٹ لفٹر نے ، جو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کا بھی ایک حصہ ہے، تمام 3 اسکورز - اسنیچ، کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں قومی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

image0018KCW.jpg

 

غازی آباد، نوئیڈا میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ ویمنز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ فیز 2 کے افتتاحی دن (جمعہ) کو یہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

اکانکشا نے 60 کلوگرام وزن اٹھا کر اپنے موجودہ اسنیچ میں اپنے قومی ریکارڈ کو بہتر بنایا۔  انہوں نے کلین اینڈ جرک میں 71 کلوگرام کا ریکارڈ قائم کیا اور اس عمل میں کل 131 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ریکارڈ قائم کیا ۔  انہوں نے 40 کلوگرام یوتھ گرلز کے زمرے میں حصہ لیا تھا ۔

اسی دوران ، ٹوکیو 2020 اولمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو دن کے اوائل میں افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھیں۔ کھیلو انڈیا خواتین لیگ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، میرا بائی نے کہا کہ  ’’ یہ لیگ بہت اہم ہیں کیونکہ بہت سی لڑکیاں بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کر رہی ہیں  ۔ انہیں ،  جو تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے ، وہ آنے والے مستقبل میں تمام لڑکیوں کے لئے بہت فائدہ مند ہو گا۔

 

image002HGIG.jpg

 

’’ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے، خاص طور پر نوجوان نسل اور نئے ویٹ لفٹرز کے لئے ، جنہوں نے ابھی شروعات کی ہے۔  کئی لڑکیاں بہت اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔  قومی کھیل 2022 کی گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ یہ آنے والے برسوں میں بھارت کے لئے ظاہر ہوگا کہ ویٹ لفٹنگ میں کون ملک کے لئے فخر کا باعث بنے گا  ۔ ‘‘

image003PUCX.jpg

 

میرابائی نے اس سال کے شروع میں ہماچل پردیش میں کھیلو انڈیا ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کے فیز 1 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11966


(Release ID: 1871666) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi