وزارت دفاع

سنگا پور اور بھارت کے درمیان باہمی بحری مشقیں ’ سِم بیکس‘ 2022

Posted On: 28 OCT 2022 12:02PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 26 سے 30 اکتوبر 2022 تک وشاکھاپٹنم میں سنگاپور-بھارت بحری  دو طرفہ مشق ’سم بیکس ‘کے 29ویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہی ہے۔

 

سم بیکس2022 بحری مشقیں  دو مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔   26 سے 27 اکتوبر 2022 تک وشاکھاپٹنم میں ہاربر مرحلہ  اور اس کے بعد 28 سے 30 اکتوبر 2022 تک خلیج بنگال میں سمندری مرحلہ نام سے بحری مشقیں ہوں گی۔ سنگا پور بحریہ کے دو جہاز آر ایس ایس اسٹال ورٹ (ایک طاقتور نوعیت کا جہاز)  اور آر ایس ایس ویجیلنس (ایک وکٹری کلاس کارویٹ) مشقوں  میں شرکت کے لیے 25 اکتوبر 2022 کو وشاکھاپٹنم پہنچےتھے۔

 

ریئر ایڈمرل سین واٹ جیانوین،  جو سنگا پور بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ہیں، نے 25 اکتوبر 2022 کو ایسٹرن بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے ریئر ایڈمرل سنجے بھلہ سے ملاقات کی۔ میٹنگوں کے دوران مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ہاربر فیز نے دونوں بحری افواج کے درمیان وسیع پیشہ ورانہ اور کھیلوں سے متعلق  بات چیت کا مشاہدہ کیا ،جس میں   کراس ڈیک کے دورے ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز(ایس ایم ای ای)  اور پلاننگ میٹنگیں  شامل ہیں۔

 

سمبیکس بحری  مشقوں کا سلسلہ 1994 میں شروع ہوا اور ابتدا میں اسے  ایکسرسائز لائن کنگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مشق کے دائرہ کار اور پیچیدگی میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے، جس میں جدید بحری مشقیں شامل ہیں ، جس میں بحری کارروائیوں کے وسیع شعبے  شامل ہیں۔ یہ مشقیں  ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان سمندری حدود میں اعلیٰ سطح کے باہمی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ بحر ہند کے علاقے میں  بحری سلامتی کو  بڑھانے کے لئے  دونوں ممالک کے عزم اور شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)ALI4.jpg

***

ش ح-ح ا۔ ک ا



(Release ID: 1871532) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu