سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

 جناب نتن گڈکری نے ممبئی میں بامبے اسٹاک ایکسچینج میں این ایچ اے آئی آئی این وی آئی ٹی  نا قابل منتقلی  ڈیبینچرز کی فہرست سازی کے اظہار کے لئے  گھنٹہ بجایا

Posted On: 28 OCT 2022 11:03AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے آج صبح 9.15 بجے ممبئی میں بامبے اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹہ  بجایا اور این ایچ اے آئی آئی این وی آئی ٹی  ناقابل تبدیلی  ڈیبینچرز کی فہرست کو رسمی طور پر نشان زد کیا۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور چیئرمین، این ایچ اے آئی  محترمہ  الکا اپادھیائے اس موقع پر دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔ جناب گڈکری نے تمام ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں کا ان کے زبردست ردعمل اور این ایچ اے آئی کی ساکھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی  فنڈنگ میں لوگوں کی شرکت (جن-بھاگیداری) کی نئی صبح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این سی ڈیز کا 25فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔  آئی این وی آئی ٹی کے راؤنڈ 2 کو اپنے آغاز کے صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 7 بار اوور سبسکرائب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ  معتبریت  کے ساتھ 8.05فیصد سالانہ کی موثر پیداوار پیش کرتا ہے۔ وزیر نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ہم آخر کار خوردہ سرمایہ کاروں (ریٹائرڈ شہری، تنخواہ دار افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان) کو قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی کم از کم  حد  صرف 10,000 روپے ہے۔

 

جناب گڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں منافع کی داخلی شرح بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کئی دوسرے منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں جو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں .انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اقتصادی طور پر قابل عمل ہیں اور ان سے اچھا منافع ملے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ بانڈز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر بالخصوص سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام  میں بڑی سرمایہ کاری ہمارے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور انہیں یقین تھا کہ مزید خوردہ سرمایہ  کار اگلے دوروں میں حصہ لیں گے اور آہستہ آہستہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔


*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11942



(Release ID: 1871470) Visitor Counter : 87