امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے، بہار کو دسمبر 2022 تک بکسر میں گیہوں اور چاول کے سائیلو کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی

Posted On: 27 OCT 2022 2:27PM by PIB Delhi

بدھ کو بہار کے بھوجپور اور بکسر اضلاع کے اپنے دورے کے دوران، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری، جناب سدھانشو پانڈے نے بکسر میں گیہوں اور چاول کے سائیلو کی تعمیر کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، تاکہ اس کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔

انہوں نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ اور پی ایم جی کے وائی کے تحت اناج کی لفٹنگ اور تقسیم کے عمل اور آنے والے کے ایم ایس23-2022کے لیے دھان کی خریداری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M8UY.jpg

جناب پانڈے نے بھوجپور ضلع کے کوئلوار بلاک کے وارڈ نمبر 45 پنچایت قیام نگر اور بکسر ضلع کے ڈمراؤ سب ڈویژن کے برہما پور بلاک نظام پنچایت میں ایک  ایک پی ڈی ایس کی دکان کا معائنہ کیا۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی اور پی ڈی ایس کی دکانوں کے ذریعے ملنے والے معیار اور مقدار کے بارے میں دریافت کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G4GF.jpg

انہوں نے بکسر کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ، بکسر ضلع کے عوامی نظام تقسیم کا بھی جائزہ لیا۔ مرکزی سکریٹری نے گزشتہ دو (2) سالوں میں عوامی تقسیم کے نظام اور خریداری میں ریاست کی طرف سے کئے گئے اہم کام کی تعریف کی اور تکنیکی نظام کے مسلسل نفاذ اور جدید کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن اسکیلز اور کیش لیس ادائیگی کی سہولت مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد عوامی تقسیم کے نظام کی تقریباً تمام شکایات ختم ہو جائیں گی۔

حکومت بہار کے  محکمہ خوراک اور امور صارفین کے سکریٹری جناب وِنے کمار، بہار خطے کے  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے جنرل منیجر،علاقائی منیجر،  سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور ریاست کے دیگر سینئر افسران بھی دورے کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EU8L.jpg

حکومت بہار کے خوراک کے سکریٹری  نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے مرکزی سکریٹری کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت لفٹنگ  اور تقسیم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ ریاست میں کووڈ وبائی امراض کے مشکل وقت میں گھر گھر مہم شروع کی گئی اور 24 (24) لاکھ سے زیادہ راشن کارڈ اہل اور مستحق خاندانوں کو جاری کیے گئے۔ اس مہم کے ذریعے اب تک 37 (37) لاکھ راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ریاستی خوراک کے سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ نااہل خاندانوں کو ہٹانے اور اہل خاندانوں کو راشن کارڈ جاری کرنے کا عمل ریاست میں مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں ہر ماہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت 9.5 ایل ایم ٹی  اناج کی ریکارڈ تقسیم کی جا رہی ہے۔

مرکزی خوراک کے سکریٹری کو بتایا گیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے مزید خریداری کے لیے کیے گئے فیصلے کی روشنی میں، ریاست میں گزشتہ 02 (دو) خریف سیزن میں دھان کی ریکارڈ خریداری ہوئی ہے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو 48 گھنٹے کے اندر کسانوں کے اکاؤنٹ میں براہ راست ٹرانسفر کیا گیا  ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ریاست میں پورے پروکیورمنٹ چین مینجمنٹ سسٹم میں مکمل شفافیت اور اثر انگیزی  لائی گئی ہے اور ریاست میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت خریدے گئے اسٹاک کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H8HB.jpg

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے جنرل منیجر نے ریاست میں غذائی اجناس ذخیرہ کرنے کے انتظام کے شعبے میں لاگو کی جا رہی اسکیموں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی اور گوداموں کے انتظام، اسٹار کی درجہ بندی اور ان کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے پی ای جی اسکیموں اور ریاست میں اس کے نفاذ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے ریاست میں ہب اینڈ اسپوک  ماڈل کے تحت سائلو  کی تعمیر کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11941


(Release ID: 1871459) Visitor Counter : 120


Read this release in: Telugu , English , Hindi