ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر اور جرمن فیڈرل پارلیمنٹ کی ماحولیات کی کمیٹی کے درمیان میٹنگ ہوئی
ہندوستان اور جرمنی آب و ہوا سے متعلق عالمی چیلنجوں کے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے
جرمنی کے وفد نے ہندوستان کے ذریعہ کی گئی آب و ہوا سے متعلق ٹھوس کارروائی کو سراہا
آئی ایس اے، سی ڈی آر آئی اور لیڈ آئی ٹی جیسی آب وہوا سے متعلق عالمی پہل ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: جناب بھوپیندر یادو
ہندوستان نے وقت سے پہلے قابل تجدید توانائی اور انرجی انٹینسٹی پر ملکوں کے لئے مقررہ (این ڈی سی) پہلا ہدف حاصل کر لیا
وزیر اعظم جناب مودی کا مشن لائف، گرین کرہ ارض کے لئے واحد راستہ: ماحولیات کے مرکزی وزیر
Posted On:
27 OCT 2022 5:31PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج اندرا پریوارن بھون، نئی دہلی میں عزت مآب رکن پارلیمنٹ (ایم ڈی بی ) جناب ہرالڈ ایبنیر کی صدارت میں جرمن فیڈرل پارلیمنٹ کی ماحولیات سے متعلق کمیٹی کے ساتھ ثمرآور میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے عالمی ماحولیات، آب ہ ہوا میں تبدیلی اور دیگر متعلقہ چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ان چیلنجوں کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے جرمنی اور ہندوستان کے ذریعہ مل کر کام کرنے کی تدابیر کے بارے میں بات چیت کی۔
میٹنگ میں پائیدار طرز زندگی، سرکلر معیشت، ای -کچرا، آبی ذخائر کا تحفظ، پینے کا پانی، کھادوں کے مسائل ، شہری مائیگریشن، آب و ہوا سے متعلق علاقائی کارروائی منصوبہ اور حصولیابی سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ جرمن وفد نے بڑے حجم اور زیادہ آبادی کے باوجود ہندوستان کے ذریعہ کئے گئے ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق ٹھوس کام کی تعریف کی۔ جرمنی کے وفد نے بتایا کہ جرمنی ہندوستان کی جی 20 صدارت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ماحولیات کے مرکزی وزیرنے ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جرمنی کے ذریعہ ہندوستان کو دی گئی حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے گنگا کے تحفظ میں جرمنی کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی کو عالمی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گھریلو اور عالمی سطح پر آب و ہوا سے متعلق کئی ٹھوس کارروائی کر رہا ہے۔ ان میں این سی اے پی ، بائیوایندھن، فلائی اسکیم ، امرت سروور، آر ای کا 500 گیگاواٹ کا ہدف، بی ایس -VI، وغیرہ شامل ہیں۔ جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ حل کا حصہ بننے کی کوشش کرتا ہے ، نہ کہ مسائل کا ۔
جناب یادو نے آئی ایس اے، سی ڈی آر آئی اور لیڈ آئی ٹی جیسی عالمی پہلووں کی قیادت کرکے آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے ہندوستان کے عالمی عہدبستگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور انہوں نے آئی ایس اے میں شامل ہونے کے لئے جرمنی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوچ سمجھ کر کھپت کرنے اور سرکلر معیشت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، کہا کہ ہندوستان تین پہلوؤں - قانونی، صلاحیت اور بازار معیشت سے سے سرکلر معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔
جرمن وفد کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق مسائل کے تعلق سے ہندوستان کی کارروائی سی بی ڈی آر –آر سی کے اصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نےقابل تجدید توانائی اور انرجی انٹینسٹی کے لئے مقررہ این ڈی سی میں مذکورہ اہداف کے پہلے مرحلے کو وقت سے پہلے حاصل کرلیا۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے مشن لائف کے لانچ کے ساتھ ان اہداف کو آگے بڑھایا ہے۔
میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے ماحولیات اور آب و ہوا پر ہندوستان-جرمنی دو طرفہ تعاون کو اہم بتایا ، اور اسے مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں ہندوستان اور جرمنی کے ذریعہ آبی ذخائر کے تحفظ، سرکلر معیشت اور الیکٹرانک کچرے سے متعلق مسائل کے حل کی سمت میں مل کر کام کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11924)
(Release ID: 1871422)
Visitor Counter : 115