اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے جی ای ایم پر 10,000 کروڑ روپے کی خرید مالیت کو پار کیا
سیل جی ای ایم پر 10,000 کروڑ روپے کی خریداری کو پار کرنے والا پہلا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز بنا
Posted On:
27 OCT 2022 3:31PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، گورنمنٹ-ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے قیام کے بعد سے،جی ای ایم کے ذریعے 10,000 (دس ہزار) کروڑ روپے کی خریداری کی مالیت (پروکیورمنٹ ویلیو) کوپار کرنے والا پہلا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز( سی پی ایس ای ) بن گیا ہے۔یہ سیل کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
جی ای ایم کے ساتھ شراکت کرنے میں سیل سب سے آگے رہا ہے۔ سیل نے جی ای ایم پورٹل کی رسائی کو بڑھانے کے لئے اس کی مختلف فنکشن لٹیز کو بنانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
سیل نے جی ای ایم پورٹل میں مالی سال 19-18 میں 2.7 کروڑ روپے کی خریداری کے ذریعے ایک چھوٹی سی شروعات کی تھی جو اس سال دس ہزار کروڑ روپئے کی کل مالیت کو پار کر گئی ہے۔ اتفاق سے، سیل گزشتہ مالی سال میں 4,614 کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ جی ای ایم پر سب ے بڑا سی پی ایس ای خریدار تھا۔ اب تک 5,250 کروڑ روپے سے زیادہ کی خرید کے ساتھ رواں مالی سال میں سیل پہلے ہی پچھلے سال کی حصولیابی کوحاصل کرچکا ہے اور سیل جی ای ایم پر حجم بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11916)
(Release ID: 1871328)
Visitor Counter : 125