عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کا مقصد ڈگری کو تعلیم اور معاش کے مواقع سے الگ کرنا ہے


وزیر موصوف اتر پردیش کے مراد آباد میں کرشن مہاودیالیہ  کے طلباء اور نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مغربی یوپی کا سبز اور کھیتی سے بھرپور علاقہ زرعی ٹیکنالوجی اور ڈیئری اسٹارٹ اپ کے لیے زرخیز زمین ثابت ہو سکتا ہے

Posted On: 27 OCT 2022 2:58PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کا مقصد ڈگری کو تعلیم اور معاش کے مواقع سے الگ کرنا ہے۔

اتر پردیش کے مراد آباد میں ٹھاکردوار کے کرشن مہاودیالیہ میں طلباء اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای پی-2020 ہندوستان میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کریئر اور کاروباری مواقع کھولنے کے وعدے کے ساتھ ہی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بھی پورا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00155GR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ متعارف کرایا گیا این ای پی-2020 ہندوستان کی تعلیمی پالیسی کو عالمی معیارات کے مطابق نئے سرے سے ترتیب دے گا۔ اسے آزادی کے بعد سے ہندوستان میں تاریخی اصلاح قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نہ صرف ترقی پسند اور بصیرت انگیز ہے بلکہ یہ 21ویں صدی کے ہندوستان کی ابھرتی ہوئی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ڈگریوں پر توجہ دینے کی بجائے طلباء کی فطری صلاحیتوں، علم، ہنر اور اہلیت کو ترجیح دیتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈگریوں کو تعلیم سے جوڑنے سے ہمارے تعلیمی نظام اور معاشرے پر بھی بہت زیادہ اثر پڑا ہے اور ان میں سے ایک وجہ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ این ای پی-2020 میں ایک سے زیادہ بار داخلہ لینے/چھوڑنے کے مبادل کا انتظام ہے اس طرح طلباء کو تعلیمی لچک مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مختلف اوقات میں کریئر کے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے سے متعلق طلباء پر مثبت اثر پڑے گا، جو کہ ان کی اندرونی سیکھنے اور موروثی صلاحیت پر منحصر ہے۔

اسکل انڈیا مشن کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے متعدد مہارتوں کو اپنائیں کیونکہ اس بات کی  کافی مثالیں موجود ہیں کہ جدید ترین مہارتوں سے لیس افراد آج دنیا میں حیرت انگیز کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلباء اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں روزی روٹی کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے مجمع کو بتایا کہ صرف اس سال اگست میں، اتر پردیش حکومت نے روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ریاست کے اسٹارٹ اپ فنڈ میں 4000 کروڑ روپے لگائے۔ رقم کی تازہ فراہمی پہلا ’یو پی انوویشن فنڈ‘ تشکیل دینے کے لیے کی گئی ہے جو اسٹارٹ اپس کو بیج سرمایہ فراہم کرنے کے لیے لازمی ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مستقبل کے وژن کو پورا کریڈٹ دیا، جنہوں نے 2015 میں ہی اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا کی کال دی تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دلچسپی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں ان کی تعداد ہندوستان میں سال 2014 کے محض 350 اسٹارٹ اپس سے بڑھ کر 2022 میں 80000 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں سے 105 سے زیادہ یونیکارن ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طمانیت کا اظہار کیا کہ اتر پردیش حکومت 2023 تک ہر ضلع میں کم از کم ایک انکیوبیٹر رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس وقت، 20 اضلاع میں 47 انکیوبیٹر موجود ہیں۔ انہوں نے مرادآباد کے نوجوانوں کو بتایا کہ اتر پردیش اسٹارٹ اپس کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آج تک ریاست میں 6500 سے زیادہ اسٹارٹ اپ پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں۔ حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں دو مہارت کے مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک آئی آئی ٹی کانپور میں قائم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نوئیڈا اسٹارٹ اپس کے لیے سب سے پسندیدہ مقام بن گیا ہے جس کے بعد غازی آباد، آگرہ، لکھنؤ اور پوروانچل کے علاقہ گورکھپور کا نمبر آتا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ مغربی یوپی کے اختراعی ذہن اسٹارٹ اپس کی تحریک میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی خطے کی سبز اور کھیتی سے بھرپور پٹی زرعی ٹیکنالوجی اور ڈیئری اسٹارٹ اپس کے لیے زرخیز زمین ثابت ہوسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 11913

 


(Release ID: 1871306)