وزارت دفاع
بھارتی فوج نے اپنے پیدل دستے کا 76 واں دن منایا
Posted On:
27 OCT 2022 1:04PM by PIB Delhi
پیدل دستے کا دن ہر سال 27 اکتوبر کو، ہندستانی فوج کے سب سے بڑے لڑنے والا پیدل دستے کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن قوم کے لیے ایک منفرد اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ 1947 میں یہی دن تھا جب ہندوستانی فوج کے پیادہ جوان سری نگر کے ہوائی اڈے پر اترنے والے پہلے دستے بن گئے تھے۔ یہ ایک ایسا عمل تھا جس نے سری نگر کے مضافات سے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا تھا اور ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کے حمایت یافتہ قبائلی حملے سے محفوظ کیا تھا۔
2022 کے پیدل دستے کے دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آج نیشنل وار میموریل میں پیدل دستے کے ہیروز، جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں، کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک گل پوشی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کرنلوں اور رجمنٹس سمیت جنرل انل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، وائس چیف آف آرمی اسٹاف نے اس پروقار موقع پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تین اعزاز یافتہ سابق فوجیوں یعنی لیفٹیننٹ کرنل رام سنگھ سہارن کیرتی چکرا (ریٹائرڈ)، سب میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو پرم ویر چکر (ریٹائرڈ) اور سپاہی سردار سنگھ ویر چکر (ریٹائرڈ) نے بھی پیدل دستے کے سابق فوجیوں کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر سری نگر اترنے کے 76 ویں سال کی یاد میں چار اہم سمتوں سے ادھم پور (جموں و کشمیر)، احمد آباد (گجرات)، ویلنگٹن (تملناڈو) اور شیلانگ (میگھالیہ) سے بائیک ریلیوں کو وار میموریل پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ذریعہ جھنڈی دکھاکر شروع کیا ۔ بائیک سواروں نے 10 دنوں میں 8000 کلومیٹر سے زیادہ کا مجموعی فاصلہ طے کیا جبکہ پیدل دستے کے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راستے میں آنے والے ویر ناریوں، سابق فوجیوں، این سی سی کیڈٹس اور طلباء کے ساتھ بات چیت کی ۔
تمام پیادہ فوجیوں کے نام اپنے پیغام میں، پیدل دستے کے ڈائریکٹر جنرل نے انہیں بہادری، قربانی، بے لوث لگن کے ساتھ ڈیوٹی، پیشہ ورانہ مہارت کے بنیادی قدر کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے اور قوم کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں ثابت قدمی کی تلقین کی ۔
*******
ش ح۔ اک - ج
Uno11905
(Release ID: 1871224)
Visitor Counter : 193