وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے 20 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچا کر انہیں بنگلہ دیشی ہم منصب کے حوالے کیا
Posted On:
26 OCT 2022 4:56PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 25 اکتوبر 2022 کو ہند-بنگلہ دیش بین الاقوامی سمندری سرحد (آئی ایم بی ایل) کے قریب ساگر جزیرے کے سمندر سے 20 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا۔ ایک تیز مربوط تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) آپریشن کے دوران، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اس وقت ان کی جان بچائی جب سمندری طوفان ’’سیترنگ‘‘ کے زمین سے ٹکرانے کے بعد کی نگرانی کے لیے کوسٹ گارڈ ڈورنیئر طیارے نے ان کی الٹتی ہوئی کشتیوں کو دیکھا اور ایس اے آر ٹیم کو اس کے بارے میں الرٹ کیا۔ انہیں فوری طور پر بچا لیا گیا اور بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا۔
آئی سی جی نے سمندری طوفان ’’سیترنگ‘‘ کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اپنا ڈورنیئر ہوائی جہاز اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کے قریب کے علاقے کو صاف کرنے اور سمندری طوفان سے متاثرہ ماہی گیروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ نگرانی کے چکر کے دوران، آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے تقریباً 20 افراد کو پانی میں دیکھا، جو آئی ایم بی ایل سے تقریباً 90 این ایم دور تھے کیونکہ ان کی کشتیاں طوفان میں الٹ گئی تھیں۔ بچ جانے والے افراد پلٹی ہوئی مچھلی پکڑنے والی کشتی کے سہارے تیر رہے تھے اور ملبے سے لپٹے ہوئے تھے۔ آئی سی جی نے جان بچانے والی ریفٹ کو آس پاس کے علاقے میں گرا یا اور اس وقت تک اس علاقے میں موجود رہا جب تک زندہ بچ جانے والے اس ریفٹ پر سوار نہیں ہو گئے۔
اس کے بعد آئی سی جی طیارے نے تجارتی جہاز ’’نانتا بھوم‘‘ کو اس طرف بلایا، جو ملائیشیا کے پورٹ کلنگ سے کولکاتا جانے کے دوران اس کے آس پاس ہی تھا، اور اسے اپنے ذریعے گرائے گئے لائف ریفٹ سے 20 افراد کو اٹھانے کی ہدایت دی۔
کوسٹ گارڈ کے جہاز وجیا، وراد اور سی-426 کو ایس اے آر کی کوششوں کو بڑھانے اور علاقے کو صاف کرنے کے لیے موڑ دیا گیا۔ 20 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بعد میں آئی سی جی جہاز وجیا نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے مطابق ماہی گیروں کو بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے حوالے کرنے سے پہلے آئی سی جی جہاز میں موجود میڈیکل آفیسر نے ان کی فٹنس کی جانچ کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر، آنے والے موسم/سمندری طوفان سے لاحق خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے طے شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق پیشگی اور احتیاطی اقدامات شروع کر دیے تھے اور ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان ’’سیترنگ‘‘ کے حوالے سے’’کم دباؤ والے علاقے‘‘ کی تشکیل کے بارے میں کی گئی پیش گوئی کا پہلا اشارہ ملنے کے بعد تمام ماہی گیری کی کشتیوں کی بروقت اور محفوظ واپسی کو یقینی بنایا تھا۔ یہ ایڈوائزری بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے ساتھ بھی شیئر کی گئی تھی۔ طوفان کے موسم کے گزرنے کے دوران، راڈار اسٹیشن اور ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشنوں کے ذریعے آئی سی جی کی طرف سے ایڈوائزری نشر کی جاتی رہی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11866
(Release ID: 1871042)
Visitor Counter : 223