وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور روس کے وزیر دفاع جناب سرگئی شوئیگو کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت

Posted On: 26 OCT 2022 3:42PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع جناب سرگئی شوئیگو کی درخواست پر 26 اکتوبر 2022 کو ان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونی بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر دفاع شوئیگو نے رکشا منتری کو یوکرین کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا، جس میں ’ڈرٹی بم‘ کے استعمال کے ذریعے ممکنہ اشتعال انگیزی کے بارے میں ان کے خدشات بھی شامل تھے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے تنازع کے جلد حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر چلنے کی ضرورت پر ہندوستان کے موقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا  کہ جوہری متبادل کا کسی بھی فریق کے ذریعے سہارا نہیں لیا جانا چاہیے کیونکہ جوہری یا ریڈیولاجیکل ہتھیاروں کے استعمال کا امکان انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 11859


(Release ID: 1870982) Visitor Counter : 191