امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ، 2021 میں چلائی گئی خصوصی مہم کی طرز پر 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 چلا رہی ہے
صفائی کی مہم چلانے کے لیے 5629 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے
پبلک انٹرفیس والے فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے
Posted On:
26 OCT 2022 2:30PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ 2021 میں چلائی گئی خصوصی مہم کی طرز پر 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 چلا رہی ہے۔ تیاری والے مرحلہ (14 ستمبر سے 30 ستمبر 2022) کے دوران وزارت نے صفائی کی مہم چلانے کے لیے 5629 مقامات کی نشاندہی کی، جس میں پبلک انٹرفیس والے فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ مختلف زمروں کے زیر التوا کاموں جیسے ایم پی کے حوالے، پارلیمانی یقین دہانیاں، آئی ایم سی کے حوالے، ریاستی حکومتوں کے حوالے، پی ایم او کے حوالے، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ہٹائی جانے والی فائلوں کے ساتھ ہی ان کا بھی مؤثر طریقے سے نمٹارہ کیا جا سکے اور انہیں این اے آئی کو بھیج دیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 2.0 سی اے پی ایف کے ذریعے لیہہ سے لے کر ایٹا نگر تک چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم میں دیگر منسلک /ماتحت دفاتر بھی پوری سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ سی اے پی ایف اور دہلی پولیس کے ذریعے بڑی تعداد میں ٹوئٹ کیے جا رہے ہیں اور انہیں @PIBHomeAffairs کے ساتھ ٹیگ کیا جا رہا ہے، بعد میں انہیں پی آئی بی کے ٹوئٹر ہینڈ سے ری-ٹوئٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ اس خصوصی مہم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا سکے۔
وزارت داخلہ خصوصی مہم 2.0 کو مکمل طور پر کامیابی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کی کچھ تصاویر نیچے دی گئی ہیں۔
ایڈمن بلاک، سی ایچ مانیسر (این ایس جی) کے پیچھے والے علاقے کی پہلے کی اور بعد کی تصویر
236 بی این جے جے کالونی بس اسٹینڈ نمبر 02 بوانا، این/ڈی ایل آئی (سی آر ایف) کی پہلے اور بعدکی تصویریں
ایف 204، 204 کوبرا، کرنپور، چھتیس گڑھ کی پہلے اور بعد کی تصویریں
چکیا بس اسٹینڈ، چندولی، مورخہ 2022/10/03
جی پی پنت ہسپتال، بی بی کینٹ سرینگر، مورخہ 2022/10/12
بی او سی چوک، گوالپاڑہ، مورخہ 2022/10/11
ایم ٹی پارک (150 بٹالین، سکما، چھتیس گڑھ)، مورخہ 2022/10/10
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11858
(Release ID: 1870979)
Visitor Counter : 163