ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کہا کہ پورے ملک کے لئے جون 2022 کے دوران مانسو ن کی بارش معمول کے مطابق رہی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پانچ ریاستوں   اترپردیش  ،بہار،مغربی بنگال، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں حالیہ 30 برسوں  کی مدت (2018-1989)کے دوران جنوب مغربی مانسون  کی بارش  میں خاطر خواہ کمی کا رجحان رہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JUL 2022 1:28PM by PIB Delhi

حکومت نےکہا ہے  کہ پورے ملک  کے لئے جنون 2022 کے دوران مانسون کی بارش (طویل مدتی اوسط کا 92 فی صد(ایل پی اے)معمول کے مطابق رہی ہے  ۔جون  ماہ کے لئے بارش کا ایل پی اے 1971 سے 2020  کے اعدادوشمار کی بنیاد پر 165.4 ملی میٹر  رہا ہے ۔ جون میں بارش اگر  ایل پی اےکی 92فی صد سے 108 فی صد  کے اندر رہتی ہے تو  اسے  معمول کی بارش کہاجاتا ہے۔

آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری  جواب میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس وٹیکنالوجی،ارضیاتی سائنس، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےجنوب مغربی مانسون کےجلد آنے کے بارے میں بتایا۔  اس سال کیرالہ میں مانسون 29 مئی 2022 کو پہنچا  جبکہ  معمول کی تاریخ یکم جون  تھی۔(معمول کی تاریخ سے3 روز قبل) اور اس نے2 جولائی2022 کو پورےملک کا احاطہ کرلیا جبکہ معمول کی تاریخ 8 جولائی تھی۔ یعنی  مانسون کے پورے ملک کا احاطہ کرنے کی معمول کی تاریخ سے 6 روز پہلے۔

 ملک میں مجموعی طور پراور چار ایک جیسے علاقوں کےلئے جون 2022 کے لئےبارش کا اعدادوشمارمندرجہ ذیل ہے:

علاقہ

1 سے30 جون 2022 تک بار ش

 

اصل

نارمل

ڈیپارچر فی صد

مشرقی اور شمال  مشرقی بھارت

4009.9

228.4

22فی صد

شمال مغربی بھارت

68.6

78.1

12-فی صد

وسطی بھارت

118.9

170.3

30- فی صد

جنوبی جزیرہ نما بھارت

139

191

14-فی صد

ملک مجموعی طور پر

152.3

65.3

8- فی صد

مندرجہ  بالا  فہرست سے پتہ چلتا ہے  کہ مشرقی  اور شمال مشرقی بھارت  میں  بہت زیادہ بارش ہوئی اور وسطی بھارت میں بارش کم ہوئی۔  

پورےوسطی بھارت میں فورمیشن  اور ہوا کے کم دباؤ کے نظام کے آگے بڑھنے کی وجہ سے  جولائی میں مانسون سرگرم رہااور مانسون اپنی معمول کی پوزیشن  کے جنوب  میں رہا۔  مجموعی طور پر ملک کے لئے اور چار ایک جیسے علاقوں کے لئے  20 جولائی تک موسمی بارش کی تفصیلات  درجہ ذیل ہیں۔

علاقہ

یکم جون سے 20 جولائی تک بارش

 

اصل

نارمل

ڈیپارچر فیصد

مشرقی اور شمال مشرقی بھارت

525.7

610.7

14- فی صد

شمال مغربی بھارت

187.4

206.0

9 – فیصد

وسطی بھارت

481.9

369.5

30+فیصد

جنوبی جزیرہ نما بھارت

398.2

290.0

34+فیصد

ملک مجموعی طور پر

380.1

342.1

11+فیصد

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی ایم ڈی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ پانچ ریاستوں اترپردیش، بہار،مغربی بنگال، میگھالیہ اور ناگالینڈ  میں حالیہ تیز برسوں کی مدت کے دوران (2018-1989) جنوب مغربی  مانسون  کی بارش میں خاطر خواہ  کمی ۔ اروناچل پردیش اور ہماچل پردیش ریاستوں کے ساتھ ساتھ ان پانچ ریاستوں میں سالانہ بارش  میں خاطر خواہ  کمی کا رجحان رہا۔  دیگر  ریاستوں میں اسی مدت کے دوران جنوب مغربی مانسون کی بارش میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔

آئی ایم ڈی نے مختلف ریاستوں اور ضلعوں میں  حالیہ تیس برسوں میں بارش  کی ترتیب اور اس کی شدت کا مطالعہ کیا اور مشاہدہ  کی گئی  تبدیلی  کی تفتیش کی اور آئی ایم ڈی نے جنوری 2020 میں ‘‘آبزروڈ رین فال ویریبلیٹی اینڈ چینجز ’ پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی29 رپورٹیں شائع کی ہیں۔یہ رپورٹس آئی ایم ڈی پونے  کی ویب سائٹ https://imdpune.gov.in/hydrology/rainfall%20variability%20page/rainfall%20trend.html) پر عوام کے لئے بھی دستیاب ہیں۔

ضلع وار بارش پر غور کریں تو  ملک میں ایسےبہت سےضلع ہیں  جہاں  حالیہ تیس برسوں کی مدت  (2018-1989)کےدوران جنوب مغربی مانسوان اور سالانہ بارش میں خاطر خواہ تبدیلی ہوئی ہے۔  شدید بارش کےدنوں کی تعداد کےاعتبار سے سوراشٹر اور کچھ ، راجستھان کے جنوب مشرقی حصوں، تمل ناڈو کے شمالی حصوں،آندھراپردیش کے شمالی حصوں اور جنوب مغربی اڈیشہ کے   ملحقہ علاقوں  ،چھتیس گڑھ کے  بہت سے علاقوں،  جنوب مغربی  مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، منی پور اور میزورم  ،کونکن  اور گوا اور اتراکھنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کا رجحان  دیکھا گیا ہے۔  

 

ش ح۔ف ا  - ج

Uno11850

 


(ریلیز آئی ڈی: 1870927) وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , Kannada , English , Bengali