سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کہا ہے کہ اس نے11.05.2022 کو  قومی ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر کارپوریٹس سوشل ریسپانسبلٹی کی طرز پر سائنٹفک سوشل  ریسپانسبلٹی سے متعلق رہنما خطوط کا آغاز کیا ہے


رہنما خطوط میں رضاکارنہ بنیاد پر سائنسی برادری کی صلاحیت کو بڑھانے کی ،سائنس اورسماجی رابطے مستحکم کرنے  اور سماجی ضرورتوں کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایکو نظام کو جوابدہ بنانے کے لئے بات کہی گئی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 27 JUL 2022 2:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادنہ چارج ،ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  عملے عوامی شکایات ،پنشن ،ایٹی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج بتایا کہ حکومت نے11.05.2022 کو  قومی ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر کارپوریٹس سوشل ریسپانسبلٹی کی طرز پر سائنٹفک سوشل  ریسپانسبلٹی سے متعلق رہنما خطوط کا آغاز کیا ہے ۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنٹفک سماجی ریسپانسبلٹی گائڈ لائنس میں رضاکارنہ بنیاد پر سائنسی برادری کی صلاحیت کو بڑھانے کی ،سائنس اورسماجی رابطے مستحکم کرنے  اور سماجی ضرورتوں کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایکو نظام کو جوابدہ بنانے کے لئے بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان گائڈ لائنس میں  سائنسدانوں / معلوماتی ورکروں کی کارکردگی  کے ارتقا میں منفرد سائنٹفک سماجی ریسپانسبلٹی سرگرمیوں کے لئے صحیح مناسب  مقام دینے کی گنجائش ہے ان گائڈ لائنس میں ترغیبات  انفرادی اور ادارہ جاتی سائنٹفک سماجی ریسپانسبلٹی سرگرمیوں کی شق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں ،معلومات سے آگاہ ورکروں اور ملک کے اداروں کی ذمہ دادریوں میں  اسکولوں اور کالجوں میں لیکچرس دینے ،میڈیا میں مقبول ہونے والے سائنسی آرٹیکلس تحریر کرنے ، بنیادی ڈھانچے کو مشترک کرنے اور معلومات وسائل مشترک کرنے اور بیداری سازی کے ذریعہ معاشرہ کے کمزور طبقوں اور  خواتین  کو بااختیار بنانے والے ایس اینڈ ٹی تربیتی پروگرام تربیت اور ورکشاپ کے ذریعہ ہنر مندی کا فروغ حل  اور ٹیکنالوجیز کو پیش کئے جانے وغیرہ جیسی سائنٹفک سماجی ذمہ داریوں کو انجام دینا شامل ہے۔ان گائڈ لائنس میں اس طرح کی صلاحیت شامل کی گئی ہیں کہ  معاشرے کے محروم طبقوں کے لئے  سائنسی اور اختراعی حل  کی گنجائش  لائی جائے اور آرزو مند ضلعوں کی یکسر تبدیلی ، میک ان انڈیا ،سوچھ بھارت اور سب کی شمولیت والی ترقی حاصل کرنے میں ڈیجیٹل انڈیا اورہندوستان کو ایک آتم نربھر بھارت بنانے کے لئے پائیدار ترقی جیسی حکومت کی نئی ترغیبات کو آگے  بڑھانا ہے۔

 

**********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.11852


(Release ID: 1870919) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi