الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ستمبر میں آدھار کا استعمال کرتے ہوئے 25.25 کروڑ ای-کے وائی سی لین دین ہوئے۔ مہینے کے دوران 175 کروڑ سے زیادہ تصدیق کی گئی
مہینے کے دوران 21 کروڑ سے زیادہ اے ای پی ایس لین دین کئے گئے
یوآئی ڈی اے آئی نے ستمبر میں لوگوں کی 1.62 کروڑ سے زیادہ آدھار اپ ڈیٹ کی درخواستوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا
Posted On:
25 OCT 2022 5:49PM by PIB Delhi
لوگوں کے ذریعہ آدھار کو اپنانے اور اس کے استعمال میں بہترطریقے سے پیش رفت جاری ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ کس طرح سے زندگی کو آسان بنا رہا ہے۔ صرف ستمبر میں، 25.25 کروڑ ای-کے وائی سی لین دین آدھار کے ذریعے کیے گئے، اگست کے مقابلے اس طرح کے لین دین میں تقریباً 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ای-کے وائی سی لین دین، صرف آدھار ہولڈر کی واضح رضامندی سے کیا جاتا ہے، اور فزیکل کاغذی کارروائی، اور یہ کے وائی سی کے لیے ذاتی طور پر تصدیق کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔
آدھار ای -کے وائی سی سروس گاہکوں کےلیے بہتر اور شفاف احساس اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرکے بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی خدمات کے لیے تیزی سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
آدھار کے ذریعے ای-کے وائی سی لین دین کی مجموعی تعداد ستمبر 2022 کے آخر تک بڑھ کر 1297.93 کروڑ ہو گئی ہے۔
اسی طرح آدھار سے لیس ادائیگی کا نظام( اے ای پی ایس ) آمدنی کے نچلے حصے میں مالی شمولیت کویقینی بنانے والارہا ہے۔
مجموعی طور پر، ستمبر 2022 کے آخر تک اے ای پی ایس اور مائیکرو اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کے ذریعے اب تک 1549.84 کروڑ بینکنگ لین دین ممکن ہوئے ہیں۔ صرف ستمبر میں، پورے ہندوستان میں 21.03 کروڑ اے ای پی ایس لین دین کیے گئے ۔
ستمبر میں، آدھار کے ذریعے 175.41 کروڑ تصدیقی لین دین کئے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر ماہانہ لین دین فنگر پرنٹ بائیو میٹرک توثیق کے ذریعے کیے گئے، اس کے بعد ڈیموگرافک اوراوٹی پی توثیق کی گئی۔
ابھی تک، ستمبر کے آخر تک مجموعی طور پر 8250.36 کروڑ تصدیقی لین دین مکمل ہو چکے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ آدھار اپنے بیان کردہ وژن کے ساتھ کتنا مخلص ہے۔
آدھار سیچوریشن اب ہندوستان کی بالغ آبادی میں تقریبا آفاقی حیثیت حاصل کرچکی ہے۔ تمام عمر کے گروپوں میں، ستمبر کے آخر تک آدھار کی سیچوریشن 93.92فیصدتھی۔
ستمبر کے مہینے کے دوران، لوگوں نے 1.62 کروڑ سے زیادہ آدھار کو کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جبکہ اگست میں اس طرح کے 1.46 کروڑ اپڈیٹس کیے گئے تھے۔
مجموعی طور پر، آج تک (ستمبر کے آخر میں) لوگوں کی درخواستوں کے بعد 66.63 کروڑ آدھار نمبروں کو کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے۔
اپ ڈیٹ کرنے کی یہ درخواستیں ڈیموگرافک نیز بائیو میٹرک اپ ڈیٹس سے متعلق ہیں جو فزیکل آدھار مراکز پر اور آن لائن آدھار پلیٹ فارم دونوں کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔
چاہے وہ لاسٹ مائل بینکنگ کے لیے اے ای پی ایس ہو، ای-کے وائی سی، آدھار سے چلنے والا ڈی بی ٹی یا توثیق ہو، آدھار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کی حمایت میں ایک شاندار کردار ادا کر رہا ہے۔
بہترحکمرانی کے ایک ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے طورپر آدھار ، زندگی بسرکرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیداکرنے کا ایک سہولت کار ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی مرکز اور ریاستوں میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، شفافیت اور نشان زد مستفیضین تک فلاحی خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہی ہے۔
اب تک، مرکز اور ریاست دونوں کے ذریعہ چلائی جانے والی ملک میں تقریباً 1000 فلاحی اسکیموں کو آدھار کے استعمال کے لیے نوٹیفائیڈکیاگیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11828)
(Release ID: 1870853)
Visitor Counter : 164