وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اقتصادی امور نے سووچھتا مہم اور خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی

Posted On: 25 OCT 2022 2:04PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) اپنے سی پی ایس ای، متعلقہ اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 کے دوران سووچھتا مہم اور زیر التوا معاملوں کے نمٹارہ کے لیے خصوصی مہم 2.0 (ایس سی پی ڈی ایم) میں سرگرمی سے شرکت کر رہا ہے۔

اس خصوصی مہم 2.0 کے دوران، ڈی ای اے کا زور سووچھتا مہم، پرانے ریکارڈز کو ہٹانے، وی آئی پی ہدایات، پارلیمانی یقین دہانیوں، ڈی سی این، پی ایم او/ریاستی حکومتوں کی ہدایات، عوامی شکایت،  عوامی شکایتوں کی اپیل وغیرہ سے متعلق زیر التوا معاملوں کو ختم کرنے پر ہے۔ اس سلسلے میں، سکریٹری، ڈی ای اے کی سطح پر تجزیہ سمیت کئی دور کی میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ سرگرمیوں کے تال میل اور مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران ڈی ای اے کے ذریعے نارتھ بلاک کے کوریڈور کی آرائش کے ساتھ ساتھ کمروں کی مرمت کا کام کیا گیا ہے۔

ڈی ای اے کے تحت سی پی ایس ای – سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) کے ذریعے اپنے 10 مقامات پر  بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلا گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RVIE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C7SG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031J6W.jpg

اس مہم کے حصہ کے طور پر، زیر التوا معاملوں کے نمٹارہ میں قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دوسرے ہفتے میں، 19 زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 13 کو پورا کیا گیا ہے۔ کل 278 عوامی شکایتوں میں سے 185 کا نمٹارہ کیا جا چکا ہے۔ کل 40 زیر التوا اپیلوں کے مقابلے 27 عوامی شکایتوں والی اپیلوں کا نمٹارہ کیا گیا۔ کل 1750 فائلوں کے تجزیہ کے بعد اب تک 1520 فائلوں کو ہٹا دیا گیا۔

اس مہم کے دوران، دفتر کی 5000 مربع فٹ جگہ کی صفائی کرکے دوبارہ استعمال کے لائق بنانے کے علاوہ کباڑ کی فروخت سے 50 ہزار روپے حاصل کیے گئے۔

اس نمایاں کارکردگی کے طور پر، ڈی ای اے تاریخی اقتصادی ریکارڈز (مرکزی شماریاتی سروس، اقتصادی سروس اور  چیف اقتصادی صلاح کار کی تقرری کے  ضابطوں کی تشکیل سے متعلق  ریکارڈ سمیت) کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I2WE.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 11824


(Release ID: 1870815) Visitor Counter : 150