عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر  پنشن پانے والے مرکزی ملازمین  کے ‘ایز آف لیونگ’ کےلئے ایک مربوط پورٹل  کا افتتاح کیا،پنشن تقسیم کرنے والا پہلا بینک ،ریکارڈ مدت میں ‘بھوشیے’ پورٹل کے ساتھ اپنی  پنشن  سروس کو مربوط کیا


بھوشیے پورٹل کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ مربوط کرنا اور اسے پنشن تقسیم کرنے والے سبھی بینک پورٹلوں کے ساتھ مربوط کرنے کے عمل کا آغاز  کرنا اہم ترقی ہے  جو پنشن  پانے والوں کو سنگل لوگ ان  کے ذریعہ ایک ہی مقام پر سبھی معلومات اور خدمات حاصل کرنے کے قابل بنائےگا

Posted On: 20 OCT 2022 1:40PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WBYQ.jpg

 

 

سائنس اور ٹیکنولوجی کی وزارت میں  وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ارضیاتی سائنس کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،وزیر اعظم کے دفتر میں ایم او ایس   اور عملہ،عوامی شکایات اور پنشن  کی وزارت  میں مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے  18اکتوبر 2022 کو  نئی دہلی کے وگیان بھون میں  ‘انٹی گریٹڈ پنشنرس پورٹل’  کا افتتاح کیاتھا۔بھوشے 9.0 ورژن کو  اسٹیٹ بینک آف انڈیا   کے  تعاون سے تیار کیا گیا ہے  اور اس کا مقصد مرکزی حکومت   میں پنشن پانے والوں  کے ‘ایز آف لیونگ ’ جو فروغ دینا ہے۔پنشن تقسیم کرنے والےسبھی   باقی ماندہ  16بینک بھی  انٹی گریٹڈ پنشنرز پورٹل  کے ساتھ مربوط ہوں گے۔

15 جون 2022کو بھوشیے پورٹل سے مستفید ہونے والوں سے خطاب کے دوران عزت مآب  وزیر  مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے پنشن پانے والوں کے ایز آف لیونگ  کےلئے  ایک سنگل پنشنر پورٹل  بنانے  کی تجویز دی تھی۔ اسی کے تحت  ،پنشن اور پنشنرس  کے فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو)نے  بھوشیے پورٹل  کا استعمال کرتے ہوئے  اسے  پنشن پانے والوں کے ایک  مربوط پورٹل  کے ساتھ ساتھ سب سے بہترین پورٹل  کے طورپر  پیش کیا ہے،تاکہ پنشن پانے والوں کو ایک سنگل پنشنر پورٹل کی سہولت مہیا کی جا سکے۔حال ہی میں بھوشیے پورٹل  کو  حکومت ہند کے تحت چلائے جارہے تمام پورٹلس میں   نیشنل ای گورنینس   سروس ڈلیوری اسسمنٹ ( این ای ایس ڈی اے) کے ذریعہ  تیسرا سب سے بہترین  پورٹل قرار دیا گیا ہے۔پنشن اور پنشنرس  کے فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے بھوشیے   کے ساتھ ایک بنیادی پورٹل کے طور پر انضمام کے لیے اس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزڈ پورٹل کا انتخاب کیا جو آخر کار مرکزی حکومت کے تمام پنشنرز کے لیے ایک ونڈو بن جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S7PB.jpg

 

انٹی گریٹڈ پنشنرس پورٹل میں مختلف  غیر فعال   پورٹل شامل ہیں جن میں بھوشے،اسپنگرام ،انوبھو،سنکلپ،انودان  وغیرہ  اور بینک پورٹل بھی شامل ہیں تاکہ سنگل ونڈو سے  ایک سے زیادہ خدمات  مہیا کی جاسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O1AP.jpg

 

آغاز کے دوران ،ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ  بھوشیے  پنشن  کی  ادائیگی اور ٹریکنگ  سسٹم کے لئے ایک پورٹل ہے  جسے ایس بی آئی کے پنشن سیوا پورٹل کے ساتھ  مربوط کیا گیا ہےاور یہ پنشن پانے والے افراد کو  تمام معلومات اور خدمات ایک ہی مقام پر  ایک سنگل لوگ ان کے ذریعہ  دستیاب کرائے گا۔ اس انضمام کے سبھی مراحل کے مکمل ہونے   پر ریٹائر ملازمین   ایک بینک اور برانچ کا انتخاب  سکیں گے اور  ایک آن لائن پنشن اکاؤنٹ کھول سکیں گے،جس پر وہ ماہانہ  اپنی پنشن سلپ ،فارم 16 لائف سرٹیفکیٹ کا اسٹیٹس  اور بھوشیے کے ذریعہ پنشن تقسیم کرنے والے بینک میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا  ریکارٹ مدت میں اپنے   پنشن سیوا  پورٹل  کو بھوشیے پورٹل سے مربوط کرنےوالا پنشن تقسیم کرنے والا پہلا بینک ہے۔پنشن کی رقم تقسیم کرنے والے  سبھی بینکوں  کے انضمام  کا عمل شروع ہوچکا ہے۔یہ انضمام ترقی کی راہ میں ایک سنگ میل ہے اور پنشن پانے والے افراد کو  تمام معلومات اور خدمات ایک ہی مقام پر  ایک سنگل لوگ ان کے ذریعہ  ستیاب کرائے گا۔اس سے سبھی بینکوں کو اپنی خدمات  پیش کرنے   کا ایک بہترین موقع بھی ملے گا،جس سے پنشن پانے والے افرادجغرافیائی لوکیشن اور مہیا کی جانے والی  خدمات کی بنیاد پر بینک کا انتخاب کر سکیں گے۔سب سے پہلے یہ خدمات 1.7لاکھ مرکزی  حکومت  کے سیول پنشنرز  کےلئے دستیاب ہوگی  جن کے معاملے بھوشیے پر عمل میں آچکے ہیں اور اس کے بعد میں مرکزی حکومت کے تمام پنشن پانے والے افراد کے لئے دستیاب ہوگی۔

 

 

 

 

*************

 

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.11806



(Release ID: 1870742) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu