وزارت آیوش

ساتواں یوم آیوروید ملک بھر میں بڑے پیمانے پر منایا گیا


آیوش کے شعبہ میں تعاون کے لیے وزارت آیوش اور وزارت قبائلی امور کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط

وزارت آیوش کی ’میں آیوروید کی حمایت کرتا ہوں‘ مہم کو 1.7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی حمایت ملی

Posted On: 23 OCT 2022 2:56PM by PIB Delhi

 

ساتواں یوم آیوروید آج ہندوستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر منایا گیا۔ اس سال کا ساتواں یوم آیوروید ’’ہر دن ہر گھر آیوروید‘‘ کے تھیم پر منایا گیا تاکہ آیوروید کے فوائد کو وسیع تر اور نچلی سطح کی کمیونٹی تک پہنچایا جا سکے۔ چھ ہفتے تک جاری رہنے والے اس جشن میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، حکومت ہند کی 26 سے زیادہ وزارتوں اور وزارت خارجہ کے ہندوستانی مشن اور سفارت خانوں کے تعاون سے وزارت آیوش کے اداروں/کونسلوں کے ذریعے 5000 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZXMW.jpg

اس تقریب میں موجود معززین میں قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا ؛ آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال؛ وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی؛ آیوش کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی کالو بھائی؛ وزارت امور خارجہ کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا؛ قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا، وزارت امور خارجہ کے اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک اور پ اے آئی آئی اے کی ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا منوج نیساری کے  ساتھ ساتھ غیر ملکی سفارت خانوں اور ڈبلیو ایچ او-ایس ای اے آر او کے نمائندے بھی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K4F6.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شری سربانند سونووال نے کہا کہ آیوروید بیماری سے بچاؤ کی ایک سائنس ہے۔ یہ ایک قدیم علم ہے اور ہماری ریسرچ کونسل آیوش کے شعبے میں کچھ متاثر کن تحقیقی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر دن ہر گھر آیوروید مہم کا مقصد آیوروید اور اس کی صلاحیتوں کو عوام تک پہنچانا ہے۔ آیوروید اب عالمی سطح پر جانا جاتا ہے اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل اور انتھک کوششوں کی وجہ سے ہے۔

اس موقع پر جناب ارجن منڈا نے کہا، ’’آیوروید ہندوستان کی قدیم روایت اور دولت ہے۔ آیوروید کو جنگلوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ مل کر پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ آیوروید واحد طبی سائنس ہے جو بیماری سے بچاؤ کی بات کرتی ہے، بیمار ہونے کے بعد علاج کی نہیں۔‘‘

ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی کالو بھائی نے کہا کہ آیوش کی وزارت نے ملک میں آیوش نظام صحت کو آگے بڑھایا ہے اور آیوروید کو اب 30 ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آیوش کا موجودہ کاروبار 18.1 بلین امریکی ڈالر کا ہے۔

محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا، ’’یہ ہمارے اپنے آباء و  اجداد کی سائنس کی تعریف کرنے کا وقت ہے۔ ایک ایسی سائنس جو 5000 سال سے زیادہ پرانی ہے  جس کا جشن ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی نگرانی میں یوم آیوروید کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ آیوروید کی سائنس کو فروغ دیا ہے اور پچھلے کچھ سالوں میں یہ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032Y7M.jpg

پروفیسر تنوجا نیساری نے بتایا کہ ’میں آیوروید کی حمایت کرتا ہوں‘ مہم کو سب کی طرف سے زبردست حمایت حاصل ہوئی، اور گزشتہ 6 ہفتوں تک چلنے والے پروگرام میں 1.7 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور 56 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مختلف اداروں کی طرف سے یوم آیوروید پر مبنی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

آیوش کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے تاکہ شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے قبائلی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے قبائلی ترقی کے لیے دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور باہم اشتراک کے شعبوں کو تلاش کیا جا سکے۔

اس موقع پر ’دی آیورویدک فارماکوپیا آف انڈیا‘، ’دی آیورویدک فارمولری آف انڈیا‘ پر ایک کتاب کا اجراء کیا گیا۔ ادویاتی پودوں کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت کے ذریعہ صحت کو فروغ دینے والے اشوگندھا پر مخصوص انواع پر مبنی قومی مہم شروع کی گئی۔ پانچ مختصر ویڈیو کے مقابلوں کے پہلے انعام یافتگان کو آیوش کے مرکزی وزیر اور دیگر معززین نے انعامات تقسیم کیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 11757



(Release ID: 1870471) Visitor Counter : 152