وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے ’روزگار میلہ‘ مہم میں شرکت کی
Posted On:
22 OCT 2022 3:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میگا بھرتی مہم، ’روزگار میلہ‘ کا آغاز کیا۔ اس بھرتی مہم کے دوران 10 لاکھ اہلکاروں کی بھرتی کی توقع ہے۔ اس مہم کے پہلے دور میں، حکومت کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں ملک بھر سے منتخب کیے گئے 75,000 سے زیادہ نئی تقرریاں کی گئیں اور تقرر کیے گئے اہلکاروں کو تقرری نامے دیے گئے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ان اہلکاروں سے خطاب کیا اور مبارکباد پیش کی۔ تقرر کیے گئے تمام نئے اہلکاروں نے ۔ پورے ملک بھر کے 50 منتخب مقامات/ مراکز پر ذاتی طور پر یا فراہم کردہ لنک کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔ پورے ہندوستان میں 50 مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں اور ان کی صدارت سینئر معززین نے کی جنہوں نے ان مراکز پر تقرر کیے گئے کچھ نئےاہلکاروں کو تقرری نامے دیے۔
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے چنئی میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے چنئی ریجن میں کل 57 امیدواروں کی تقرری کی ہے۔ ان میں سے 20 امیدوار تقرری نامے وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے تقرر کیے گئے محکمہ کےان تین نئے اہلکاروں (دو انسپکٹر اور ایک ٹیکس اسسٹنٹ) کو تقرری نامے دیے، جنہوں نے تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی اور تقریب میں شرکت کا لنک بقیہ امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔
تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشن موڈ میں منظور شدہ آسامیوں کے لیے موجودہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کی سمت میں کام کریں۔ مشن موڈ تقرری مہم کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ انکم ٹیکس نے 22 اکتوبر 2022 کو انکم ٹیکس کے نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر اور ٹیکس اسسٹنٹ کو 1093 تقرری نامے بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 300 نئے اہلکاروں نے ذاتی طور پر ان تقاریب میں شرکت کی جس کا انعقاد ورچوئل انداز میں تمام 18 پی آر . سی سی آئی ٹی (سی سی اے) علاقوں اور دیگر میں کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11742
(Release ID: 1870396)