بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال گوہاٹی کے مالیگاؤں سے روزگار میلے میں شامل ہوئے، جہاں 200 سے زیادہ کامیاب امیدواروں کو تقرری نامہ دیا گیا

Posted On: 22 OCT 2022 3:30PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال گوہاٹی کے مالیگاؤں سے روزگار میلے میں شامل ہوئے جہاں 200 سے زیادہ کامیاب امیدواروں کو آج تقرری  نامے دیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZV1K.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ملک کے تقریباً 75,000 نوجوان افرادی قوت سے منسلک ہوئے۔ جیسا کہ مودی جی نے بجا طور پر روشنی ڈالی ہےکہ امرت کال کے دوران نئے ہندوستان کی تشکیل اور تعمیر میں ہمارے نوجوانوں کا کردار 2047 تک ہندوستان کو خود انحصار بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔ مودی جی کی قیادت والی حکومت ملک میں نوجوانوں بااختیار بنانے اور انہیں اس نئے مضبوط ہندوستان کے ڈرائیور بننے کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ دھن تیرس کے اس مبارک دن پر، میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمارے متحرک رہنما جناب نریندر مودی جی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023OPV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A6BJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YGYH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UMYN.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11743

 



(Release ID: 1870394) Visitor Counter : 97