وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ساتواں یومِ آیوروید 23 اکتوبر ، 2022 ء کو بڑے پیمانے پر منایا جائے گا


6 ہفتہ طویل جَن سندیش، جَن بھاگیداری اور جَن آندولن کے مقصد سے تقریبات کا انعقاد

Posted On: 22 OCT 2022 6:15PM by PIB Delhi

 

23 اکتوبر ، 2022 ء کو دنیا بھر میں 7 واں یومِ آیوروید بڑے پیمانے پر منایا جا ئے گا ۔  2016 ء سے دھنونتری جینتی کو آیوروید کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے تاکہ ہمارے سب سے قدیم اور بہتر دستاویزی شکل والے طبی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ مرکزی تقریب نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقد کی جائے گی اور حکومت کے ویژن کے طور پر دیگر وزارتوں کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس سال بھارتی مشن/سفارت خانے بھی اپنے اپنے ممالک میں پروگرام منعقد کریں گے۔

خاص تقریب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا مہمانِ خصوصی ہوں گے ، جب کہ آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال صدارت کریں گے ۔ ان کے علاوہ  اس موقع پر  امور خارجہ اور کلچر کی مرکزی وزیر  مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  ، آیوش اور ڈبلیو سی ڈی  کے مرکزی وزیر مملکت ، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور دیگر اہم شخصیات موجود ہوں گی ۔

اس سال آیوروید کا دن ’’ ہر دن ہر گھر آیوروید ‘‘ کے موضوع  کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ آیوروید کے فوائد کو وسیع اور بنیادی سطح پر عوام میں مشتہر کیا جا سکے ۔  موضوع  کو مدنظر رکھتے ہوئے، 3 جے یعنی جَن سندیش، جَن بھاگیداری اور جَن آندولن کے موضوع پر مبنی سرگرمیوں کے پیش نظر   12 ستمبر ، 2022 ء سے 23 اکتوبر ، 2022 ء تک چھ ہفتہ طویل تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت تعلیم، وزارت ثقافت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور دیگر وزارتوں کے فعال تعاون سے آیوروید ڈے 2022 کی تقریبات کو مکمل حکومتی ویژن کے طور پر انجام دیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ اپنے مشن/سفارت خانوں کے تعاون سے آیوروید ڈے 2022 کو عالمی سطح پر منا رہی ہے ۔

آیوش کے تمام اداروں/ کونسلوں نے پچھلے چھ ہفتوں میں مختلف پروگراموں کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنسوں کا بھی اہتمام کیا اور اپنے متعلقہ علاقائی میڈیا کے ساتھ آیوروید ڈے منانے کے لئے تیاریوں کا منصوبہ بھی شیئر کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  11747

 


(Release ID: 1870387) Visitor Counter : 129


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu