صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور صحت سے متعلق تحقیق کے محکمہ میں زیر التوا معاملات کونمٹانے (ایس سی ڈی پی ایم) کے لیے خصوصی مہم 2.0 اور سوچھتا مہم زورشورسے جاری ہے
Posted On:
21 OCT 2022 5:01PM by PIB Delhi
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور صحت سے متعلق تحقیق کے محکمہ میں زیر التوا معاملات کونمٹانے (ایس سی ڈی پی ایم) کے لیے خصوصی مہم 2.0 اور سوچھتا مہم زورشورسے جاری ہے۔ مہم کے مقاصد میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، افسران کو ریکارڈ کے انتظام میں تربیت دینا، ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے فزیکل ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کرنا اور تمام وزارتوں/ محکموں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم: www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر لانا ہے۔
ایس سی ڈی پی ایم اور سوچھتا مہم یکم اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی تھی اور 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک اس کا نفاذ ہو رہا ہے۔ تیسرے فریق کی تشخیص 14 سے30 نومبر 2022 کے درمیان ہوگی، جس کے بعد 24 اور 25دسمبر 2022 کو گڈ گورننس ڈے پر بہترین طور طریقوں کی پریزنٹیشن ہو گی۔ مہم کی ماہانہ پیشرفت کا سکریٹری، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سوچھتا فوٹوگرافس (جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پڈوچیری)

سوچھتا فوٹوگرافس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، رشیکیش)
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم اوایچ ایف ڈبلیو) کے ہیڈ کوارٹرز اور اس سے منسلک دفاتر (ڈی ٹی ای جی ایچ ایس اوراین ایچ اے ) ، 128 ماتحت دفاتر، 50 خود مختار ادارے اور 1 مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز اس میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ مہم کوایم او ایچ ایف ڈبلیو کے فیلڈ دفاتر تک بھی توسیع دی گئی ہے۔ مہم کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور مرکزی صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن کی طرف سے باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کے موثر نفاذ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے۔

سوچھتا فوٹوگرافس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن، ممبئی)
بہت سے اداروں نے سوچھتا کو بڑھانے اور اپنے کیمپس میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے بہترین طریقے اپنائے ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بی بی نگر، تلنگانہ میں خشک کچرے اور غیر استعمال شدہ زمینوں کو گارڈن (ایمس واٹیکا) میں تبدیل کردیا گیا ہے اور آلودہ اور گندے پانی کے ذخائر کو فوارے میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسی طرح سے تپ دق اور سانس کی بیماریوں سے متعلق ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ٹی آر ڈی)، نئی دہلی میں، سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے مشینی صفائی کا سامان اور جھاڑو دینے والی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ اور پلاسٹک کے کچرے کو ری سائیکلنگ کے لیے اکٹھا کرنے کے لیے ویسٹ کلکشن مشین نصب کی گئی ہے اور مشین میں فضلہ ڈالنے کے لیے استعمال کنندگان کو ترغیب دی گئی ہے۔ اسی طرح، دیگر مرکزی اداروں جیسے ایمس رشیکیش، ایمس منگلاگیری، آندھرا پردیش، ایمس بھونیشور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی پی ایچ ٹی آر)، ممبئی اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن (اے آئی آئی پی ایم آر)، ممبئی نے بھی اسی طرح کے بہترین طورطریقوں کو اپنایا ہے۔

مریضوں اور وزیٹرس کے لئے صاف اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے ہربھرے پودے اور گملے رکھے گئے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیوبرکلوسِس اور ریسپیریٹری ڈِزیز، نئی دہلی)
صحت سے متلق تحقیق کے محکمہ کے تمام ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ فیلڈ لیول یونٹس اور اداروں کی طرف سے صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے شروع کیا گیا ہے۔آئی سی ایم آر کے 27 اداروں (اس کے 10 فیلڈ یونٹس اور آؤٹ سٹیشنز کے ساتھ)، 80 وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز(وی آر ڈی ایل )، 40 ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹس (ایم آر یوز) اور 12 ماڈل رورل ہیلتھ ریسرچ یونٹس (ایم آر ایچ آر یوز) کے ذریعے فعال شرکت کی جا رہی ہے۔ آئی سی ایم آر نے اس پہل کو نافذ کرنے کے لیے ایک خصوصی مواصلاتی حکمت عملی بھی شروع کی ہے۔ اس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیغام رسانی، آگاہی مہم کے ذریعے فریقوں کا انضمام، مضامین لکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ تمام فزیکل فائلوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پہلے ہی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس مشق کے مکمل ہونے کے بعد، یہ محکمہ کاغذات کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ حکومت ہند کے زیر التوا معاملات کونمٹانے (ایس سی ڈی پی ایم) کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر، صحت سے متعلق تحقیق کے محکمہ نے اہم ریفرنسز جیسے کہ ایم پی ریفرنسز، پارلیمنٹ ایشورنسز، عوامی شکایات، پی ایم او ریفرنسز کے زیر التوا اہم ریفرنسز کو کم کیا ہے۔ اس محکمہ کے تحت تمام شعبوں کی اکائیوں/اسٹیبلشمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کی غرض سے خصوصی مہم کو اولین ترجیح دیں ۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں بنائے گئے ایک ڈیڈی کیٹڈ سوچھتا پورٹل (https://cd.nhp.gov.in) اورڈی اے آرپی جی کے پورٹل (https://pgportal.gov.in/SCDPM ) کے ذریعے تصاویر اور ڈیٹا اپ لوڈ کرکے مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متعلقہ دفاتر کی طرف سے روزانہ کی تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ ڈیٹا کو روزانہ آئی ڈبلیوایس یونٹ،ڈی اوایچ ایف ڈبلیو ، نرمان بھون کے ذریعے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11717)
(Release ID: 1870157)
Visitor Counter : 106