امور داخلہ کی وزارت
’ پولیس یادگاری دن ‘ کے موقع پر امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی کے نیشنل پولیس میموریل میں پولیس اور سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
ملک بھر کی پولیس فورس مشکل ترین حالات میں بھی ملک کی اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے
ملک کے دفاع میں ہماری افواج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارت ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت پولیس فورسز اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سہولت کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے ہمیشہ کام کرے گی
ملک بھر سے 35 ہزار سے زیادہ پولیس فورس اور سی اے پی ایف کے جوانوں نے ملک کی داخلی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں
بھارت ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے، آزادی کے 75 سال بعد آج ہم اطمینان سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم یقینی طور پر عزم اور رفتار کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 8 سالوں میں ملک میں داخلی سلامتی کے منظر نامے میں بہت مثبت تبدیلی آئی ہے، چاہے وہ جموں و کشمیر ہو، شمال مشرقی ریاستیں ہوں یا بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے، ان ان تمام مقامات پر ترقی اور امن کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے
پچھلے 8 سالوں میں شمال مشرق میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے باوجود وہاں کے نوجوانوں کو ان کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی قوت دی جارہی ہے، شمال مشرق میں تشدد کے واقعات میں 70 فی صد سے زیادہ کمی خوشحال شمال مشرق کی عکاسی کرتی ہے
جموں و کشمیر میں بھی نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کیا جاتا تھا لیکن آج وہی نوجوان پنچ اور سرپنچ بن کر جموں و کشمیر کی ترقی میں جمہوری طریقے سے اپنا تعاون دے رہے ہیں
پہلے بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں بھی کئی پرتشدد واقعات ہوتے تھے لیکن آج ایکلویہ اسکولوں میں قومی ترانہ گایا جاتا ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے فعال اقدامات کئے ہیں، ملک بھر میں پولیس فورس اور سی اے پی ایف نے ان اقدامات کو آخری حد تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے ہیں
صحت کی خدمات کو یقینی بنانا ہو، اطمینان بخش رہائش کی شرح کو بہتر بنانا ہو اور ڈیوٹی کے اوقات کو معقول بنانا ہو ، مرکزی وزارت داخلہ نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس نے اطمینان بخش رہائش کی شرح کو ترجیح دی ہے
31,000 سے زیادہ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، تقریباً 17,000 مکانات زیرِ تعمیر ہیں اور 15,000 سے زیادہ اضافی مکانات کی تعمیر کی تجویز ہے، جس کے نتیجے میں اطمینان بخش رہائش کی شرح ، جو 2014 ء میں 37 فی صد تھی ، بڑھ کر 60 فی صد ہو جائے گی
Posted On:
21 OCT 2022 3:15PM by PIB Delhi
’ پولیس یادگاری دن ‘ کے موقع پر، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی کے نیشنل پولیس میموریل میں پولیس اور سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا ، جناب نشیتھ پرمانک اور مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں ۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بھارت ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے اور آزادی کے 75 سال بعد ہم اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم یقینی طور پر عزم اور رفتار کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی طرف سے حاصل کی گئی لاتعداد کامیابیوں میں پولیس اور سی اے پی ایف کے بہادر جوانوں کی سب سے بڑی قربانیاں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پولیس فورسز اور سی اے پی ایف کے 35 ہزار سے زائد اہلکاروں نے ملک کی داخلی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ مشکور قوم کی جانب سے ان تمام شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارت ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے گا۔ .
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کی پولیس فورس اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی ہے اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت جیسا بڑا ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے سے لے کر چھوٹے جرائم تک، بڑے اجتماعات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے اور آفات اور حادثات کے وقت سب سے پہلے اقدامات کرنے والے کے طور پر مختلف طرح کام انجام دیتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حال ہی میں دنیا کو کووڈ-19 کی وباء کا سامنا کرنا پڑا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک کی طرف سے کی گئی اجتماعی کوششوں میں ہمارے پولیس اہلکار اس وباء سے نمٹنے کے لئے سب سے آگے رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو اسپتال لے جانے سے لے کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے تک اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان ذمہ داریوں کو بے لوث طریقے سے نبھایا اور یہ ان ہی منظم کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت کووڈ-19 وباء کے مشکل مرحلے سے کامیابی کے ساتھ باہر نکل آیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ چند برسوں میں ملک میں داخلی سلامتی کے منظر نامے میں بہت مثبت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شمال مشرق، جموں و کشمیر اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر پرتشدد کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوتی تھیں لیکن پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کی جگہ نوجوانوں کو ان کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی پاور دی جارہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق میں تشدد کے واقعات میں 70 فی صد سے زیادہ کمی ایک خوشحال شمال مشرق کی عکاسی کرتی ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کیا جاتا تھا لیکن آج وہی نوجوان پنچ اور سرپنچ بن کر جموں و کشمیر کی ترقی میں جمہوری طریقے سے اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں پہلے بھی کئی پرتشدد واقعات ہوتے تھے لیکن آج ایکلویہ اسکولوں میں قومی ترانہ گایا جاتا ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے فعال اقدامات کئے ہیں اور پورے ملک میں پولیس فورس اور سی اے پی ایف نے ، ان اقدامات کو آخری حد تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے زیادہ تر مشتبہ مقامات ملک دشمن سرگرمیوں سے تقریباً پوری طرح آزاد ہو چکے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔ صحت کی خدمات کو یقینی بنانا ہو، رہائش کے اطمینان کے تناسب کو بہتر بنانا ہو اور ڈیوٹی اوقات کے روسٹر کو معقول بنانا ہو، مرکزی وزارت داخلہ نے ان تین نکات پر بہت اچھی طرح سے کام کرتے ہوئے یقینی نتائج حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان سی اے پی ایف اسکیم کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے تقریباً 35 لاکھ کارڈ تقسیم کئے ہیں اور اب تک 20 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ سی اے پی ایف ای آواس پورٹل کی مدد سے کوارٹرز کی مناسب تقسیم اور فیملی ہاؤسنگ کی علیحدہ سہولیات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے اطمینان بخش ہاؤسنگ کی شرح کو ترجیح دی ہے، جس کے نتیجے میں اطمینان بخش ہاؤسنگ کی شرح ، جو 2014 ء میں 37 فی صد تھی ، اب بڑھ کر 48 فی صد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، 31 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، تقریباً 17 ہزار مکانات زیر تعمیر ہیں اور 15 ہزار سے زائد اضافی مکانات کی تعمیر کی تجویز ہے۔ ہماری اطمینان بخش رہائش کی شرح کے نتیجے میں یہ شرح 37 فی صد سے بڑھ کر 60 فی صد ہو جائے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے این سی سی کیڈٹس کو روزگار کی ترغیب دے کر پولیس فورس میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ’’ اے ‘‘ سرٹیفکیٹ کے لئے 5 فی صد ، ’’ بی ‘‘ سرٹیفکیٹ کے لئے 3 فی صد اور ’’ سی ‘‘ سرٹیفکیٹ کے لئے 2 فی صد اضافی نمبر دیئے جا رہے ہیں ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اٹل چٹان ، جو ہمیں نیشنل پولیس میموریل کی شکل میں نظر آتی ہے ، وہ ہمارے پولیس اہلکاروں کی غیر متزلزل بے خوفی اور فرض کے تئیں ان کی لگن کی علامت ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت پولیس فورسز اور سی اے پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سہولت کے لئے پابند عہد ہے اور ہمیشہ اس سمت میں کام کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 11712
(Release ID: 1870102)
Visitor Counter : 190