خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خلائی امور  نے  زیر التواء معاملات کے نمٹانے اور سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 چلائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2022 12:58PM by PIB Delhi

 زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی  یہ مہم 14 ستمبر 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی جس کے دوران محکمہ نے 11 پیرامیٹرز کے حوالے سے زیر التوا ریفرنسز کی نشاندہی کی جن کی نشاندہی  ڈی اے آر اینڈ پی جی کے ذریعے کی گئی اور ان کا  تیز رفتاری کے ساتھ  ازالہ کیا گیا۔ ان میں عوامی شکایات، پارلیمانی یقین دہانیاں، بین وزارتی حوالہ جات اور صفائی مہم شامل تھی۔ یہ عمل  2 اکتوبر 2022 سے روزانہ کی بنیاد پر جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ نے اپنے مراکز/ اکائیوں/ خود مختار اداروں میں ملک بھر میں صفائی مہم کے 20 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی ہے۔ اس میں ڈپارٹمنٹ آف سپیس/اسرو ہیڈکوارٹر بنگلور، وی ایس ایس سی (تھرواننت پورم)، ایل پی ایس سی (ولیامالا)، ایس ڈی ایس سی (سری ہری کوٹا)، این آر ایس سی (حیدرآباد)، ایڈرین (سکندرآباد)، این آر ایل (گڈانکی)، ایس اے سی (احمد آباد)، این ای-ایس اے سی (شیلانگ)، ایم سی ایف (حسن)، یو آر ایس سی (بنگلور)، ڈی او ایس برانچ سیکریٹریٹ، دہلی، پی آر ایل (احمد آباد) شامل ہیں۔ اس میں کیمپس/کینٹینز،  کباڑ والے مواد کے مقامات،ریکارڈ رومز کی صفائی کرنا،  گیلے کچرے/خشک کچرے کو الگ کرنا وغیرہ شامل تھے۔

خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کے جذبے کے مطابق اور مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر تمام دفاتر/ ڈویژنوں کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔

  ڈی او ایس / آئی ایس آر او کے مختلف مراکز/یونٹس/ اے بیز میں صفائی کے لیے جگہوں کی نشاندہی

نمبرشمار

مرکز کا نام

مقامات کی تعداد

1.

 محکمہ خلائی امور / اسرو ہیڈ کوارٹرز

03

2.

وی ایس ایس سی، تریویندرم

01

3.

ایل پی ایس سی، ویلیہ مالا

01

4.

ایس ڈی ایس سی سری ہری کوٹا

02

5.

این آر  ایس سی ، حیدرآباد

01

6.

اے ڈی آر آئی این ، سکندرآباد

01

7.

این اے آر ایل، گدانکی

01

8.

ایس اے سی، احمد آباد

02

9.

این ای ایس  اے سی، شیلانگ

01

10.

ایم سی  ایف، حسن

01

11.

یو آر ایس سی، بنگلورو

02

12.

ڈی او ایس برانچ سیکریٹریٹ ، دہلی

02

13.

پی آر ایل، احمد آباد

02

کل

20 Nos

 

 

ڈی او  ایس/ آئی ایس آر او ایچ کیو کے لیے نشاندہی کی گئی سائٹوں کی تفصیلات

نمبرشمار

سائٹ کا نام

کچرے کی کیفیت

1.

کینٹین  عقبی سمت

کچرا، کارٹن باکس، وغیرہ

2.

ذیلی اسٹیشن کے پیچھے

کچرے والی چیزیں

3.

ایچ ایس ایف سی  عمارت کے پیچھے

خشک کچرا

 

 

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11706


(ریلیز آئی ڈی: 1869902) وزیٹر کاؤنٹر : 184
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil