وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے جناب ایل مروگن کے ساتھ "کاشی تمل سنگمم" کا اعلان کیا اور رجسٹریشن کے عمل کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کیا


کاشی تمل سنگمم، کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان علم، ثقافت اور ورثے کے دو قدیم مراکز رابطے کو پھر سے دریافت کرے گا– جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 20 OCT 2022 7:05PM by PIB Delhi

تعلیم،  ہنر کے فروغ اور صنتعوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج اطلاعات و نشریات اور ماہی پروری،مویشی  پروری  اور ڈیری  کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن کے ہمراہ  16 نومبر سے 19 دسمبر 2022 تک منعقد ہونے والے "کاشی تمل سنگمم" کا اعلان کیا۔ جناب دھرمیندر پردھان نے "کاشی تمل سنگمم" کے رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا۔

بھارتیہ بھاشا سمیتی (بی بی ایس) نے تمل ثقافت اور کاشی کے درمیان صدیوں سے موجود قدیم روابط کو دوبارہ دریافت کرنے، اس کی تصدیق کرنے اور  اسے منانے کے لیے ایک تجویز پیش کی  ہے۔ وارانسی (کاشی) میں 16 نومبر سے 19 دسمبر 2022 تک ایک ماہ طویل "کاشی تمل سنگمم" کا انعقاد کیا جائے گا ،جس کے دوران بھارتی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے  ماہرین/اسکالرز کے  مابین مختلف پہلوؤں پر علمی تبادلے – سیمینارز، مباحثے وغیرہ منعقد کیے جائیں گے تاکہ بھارتی  ثقافت کی ، دونوں کے درمیان روابط اور مشترکہ اقدار کو سامنے لانے پر توجہ مرکوز کی  جاسکے ، جس کا وسیع تر مقصد دونوں علمی اور ثقافتی روایات کو قریب لانا، ہمارے مشترکہ ورثے کی تخلیق اور اسے سمجھنا اور خطوں کے درمیان عوام سے عوام کے رشتے کو گہرا کرنا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بھارت تہذیبی رابطے کی علامت ہے۔ کاشی تامل سنگمم علم اور ثقافت کے دو تاریخی مراکز کے ذریعے بھارت کے تہذیبی اثاثوں میں اتحاد کو سمجھنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہوگا۔  "ایک بھارت، شریسٹھ  بھارت" کے مجموعی فریم ورک اور جذبے کے تحت منعقد ہونے والا سنگمم قدیم  بھارت اور عصری دور کی نسل کے درمیان ایک رابطہ تشکیل دینے کا کام کرے  گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشی سنگمم علم، ثقافت اور ورثے کے ان دو قدیم مراکز کے درمیان تعلق کو دوبارہ دریافت کرے گا۔

جناب پردھان نے مطلع کیا کہ کاشی تمل سنگمم سلسلے وار موضوعات کے ارد گرد مرکوز ہو گا، جس میں علم ،ادب، قدیم متن، فلسفہ، روحانیت، موسیقی، رقص، ڈرامہ، یوگا، آیوروید، ہینڈ لومز، دستکاری کے ساتھ ساتھ جدید اختراعات، کاروباری تبادلے، ٹیکنالوجی کی تعلیم اور دیگر اگلی نسل کی ٹیکنالوجی وغیرہ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ان موضوعات پر سیمینارز، مباحثے، لیکچرز، لیک –ڈیمس یعنی لیکچر ڈمانسٹریشن وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستانی علمی نظام، تعلیم اور تربیت کے طریقوں، فنون اور ثقافت، زبان و  ادب وغیرہ کے مختلف پہلوؤں پر طلباء، اسکالرز، ماہرین تعلیم،  کام کر رہے پیشہ ور افراد وغیرہ کے لیے سیکھنے کا منفرد تجربہ ہوگا۔

WhatsApp Image 2022-10-20 at 5.59.32 PM.jpeg

 

WhatsApp Image 2022-10-20 at 5.59.36 PM.jpeg

 

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایسی تجویز ہے کہ  مباحثوں کا  فائدہ ان علمی  شعبوں  سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچے ، ایسی  تجویز بھی  ہے کہ ماہرین کے علاوہ، تمل ناڈو کے مختلف حصوں  اور اس کے ہمسایہ  علاقوں سے مختلف شعبے سے تعلق رکھنےو الے  عام پریکٹیشنرز کو وارانسی کے 8 روزہ دورے کے لیے بھی لایا جا سکتا ہے۔  عارضی طور پر، ایسے 12 گروہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،جن میں طلباء، اساتذہ، ادبی (مصنف، شاعر، پبلشر)، ثقافتی ماہرین، پیشہ ور افراد (فنون، موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک آرٹ، یوگا، آیوروید)،  کاروباری افراد، (ایس ایم ایز اسٹارٹ-اپس) نیز کاروباری لوگ، (کمیونٹی کاروباری  گروپس، ہوٹل مالکان)، کاریگر، ورثہ سے متعلق ماہرین (آثار قدیمہ، ٹور گائیڈ، بلاگرز وغیرہ)، روحانی، دیہی، سمپردایا تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ لوگ تعلیمی پروگراموں میں حصہ لیں گے، اسی شعبے سے وابستہ وارانسی کے لوگوں سے بات چیت کریں گے، اور وارانسی اور اس کے آس پاس کے دلچسپ مقامات کا دورہ کریں گے۔

یہ تجویز کیا گیا ہے کہ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے تقریباً 210 افراد کو  ایک گروپ کی شکل میں  8 دن  کے لیے لے جا سکتا ہے۔ لہذا اس طرح کے 12 گروپس، جن میں تقریباً 2500 افراد شامل ہوں گے ، ایک ماہ میں دورہ کر سکتے ہیں۔

سنگمم پروگرام کے اختتام پر، تمل  ناڈو کے لوگوں کو کاشی کا  ایک عمیق تجربہ حاصل ہو گا اور واقعات، دورے، گفتگو، وغیرہ سے کاشی کے لوگوں کو علم کے اشتراک کے تجربات کے صحت مند تبادلے کے ذریعے تمل ناڈو کی ثقافتی دولت سے بھی آگاہی حاصل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش ر- ق ر)

(21-10-2022)

U-11690



(Release ID: 1869873) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Tamil