سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بائیو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں زیر التواء معاملات 2.0 کے نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کی اہم جھلکیاں

Posted On: 21 OCT 2022 9:22AM by PIB Delhi

بائیوٹیکنالوجی کا محکمہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک ‘ زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم’ (ایس سی ڈی پی ایم2.0 ) چلا رہا ہے۔محکمے  اور اس کے  خود مختار اداروں اور سرکاری خدمات کی صنعتوں  سے تعلق رکھنے والی عمارتوں اور احاطوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق  سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ پی ایس یوز کے ساتھ۔ مہم 17 سائٹس 15( خود مختار اداروں اور 2پی ایس یوز) میں چلائی جا رہی ہے۔

مہم کی کامیابیوں میں سے کچھ اور اب تک کی کامیابی کی کہانیاں حسب ذیل ہیں: -  ایس سی ڈی پی ایم 2.02 پورٹل میں تصویروں کے پہلے/بعد کے 8 سیٹوں کو اپ لوڈ کرنا، تقریباً 28000 مربع فٹ کو خالی کرنا، اس کے علاوہ   23.5 لاکھ روپے کی آمدنی۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل کی گئی ۔ تقریباً 20,000 ہزار فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اورچھانٹی کے لئے ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کامیابی کی کہانیاں باقاعدگی سے محکمہ جات،  اے آئیز اور سرکاری خدمات والی صنعتوں ( پی ایس یوز) کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اس لیے 48 ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں اور ڈی اے آر پی جی اور دیگر وزارتوں کے ذریعے پوسٹ کیے گئے ٹویٹس کو ری ٹویٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ مہم کو برقرار رکھنے کے لیے اے آئی/ پی ایس یوز کے نوڈل افسران کے ساتھ باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اب تک اس طرح کی 8 جائزہ میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ ڈیجیٹائزیشن پہل سے متعلق ایک بہترین طریقہ کار یعنی ایک ای پورٹل کی ترقی اور اجراء جو کہ علاقائی مرکز برائے بایو ٹکنالوجی، فرید آباد، ڈی بی ٹی  کے ایک اے آئی اور اس سے منسلک اداروں کے طلباء سے متعلق تمام تعلیمی معاملات کو سنبھالتا ہے، اس مہم کے ایک حصے کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002223F.jpg

*************

 

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11678



(Release ID: 1869825) Visitor Counter : 110