ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکم کے لیے ریل رابطہ کاری کے کام میں تیزی


سیوک رنگپو ریل پروجیکٹ میں واضح پیش رفت نظر آئی

14 اہم سرنگوں  میں 58 فیصد ، یعنی 38.65 کلو میٹر میں سے 22.23 کلو میٹر کام مکمل

13 بڑے پلوں کا 42 فیصد کام مکمل

प्रविष्टि तिथि: 20 OCT 2022 4:28PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت شمال مشرقی خطے میں ریلوے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لانے پر ازحد زور دے رہی ہے۔ شمال مشرقی خطے میں مصروف عمل شمال مشرق فرنٹیئر ریلوے 8 ریاستوں یعنی، آسام، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ، میگھالیہ اور سکم پر مشتمل ہے۔

شمال مشرقی خطے کی 8 ریاستوں میں سے  7 ریاستوں میں ریل نیٹ ورک کنکٹیویٹی موجود ہے۔ سکم کے لیے، نئے لائن پروجیکٹ سیوک – رنگپو (44 کلو میٹر) کو منظوری دی گئی۔ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد ریلوے کے وزیر کے ذریعہ 20 اکتوبر 2009 میں  سیوک (مغربی بنگال) میں اور اسی دن صدرجمہوریہ کے ذریعہ رنگپو (سکم) میں رکھا گیا۔

44.96 کلومیٹر کے بقدر مجموعی طوالت میں سے، 38.86 کلومیٹر (86فیصد) طوالت سرنگوں میں، 2.24 کلو میٹر طوالت (5 فیصد) پلوں پر اور 4.79 کلو میٹر (9) طوالت اسٹیشن کے احاطہ اوپن کٹنگ/ فلنگ حصہ میں ہے۔ مجوزہ لائن 14 سرنگوں پر مشتمل ہے، جن میں طویل ترین سرنگ 5.30 کلو میٹر طویل اور سب سے چھوٹی سرنگ 538 میٹر پر احاطہ کرتی ہے۔ سیوک اور رنگپو سمیت پانچ اسٹیشنوں کا منصوبہ مجوزہ ریلوے لائن پر وضع کیا گیا ہے۔ چار اسٹیشن یعنی سیوک، رِیانگ، میلی اور رنگپو  مجوزہ طور پر اوپن کراسنگ اسٹیشن ہوں گے اور ایک یعنی تیستا بازار، زیر زمین ہالٹ اسٹیشن ہوگا۔

سرنگوں کی تعمیر کا کام، جو کہ مجموعی طوالت کا 86 فیصد کے بقدر ہے، این اے ٹی ایم (نیو آسٹرئین ٹنلنگ میتھڈ) نامی جدید تکنیک کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے کاموں کی نگرانی بین الاقوامی مشیروں کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ تحفظ اور کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی آر سی او این  تمام تر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ماحولیات اور جنگلات کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

پروجیکٹ کی ویڈیو:

***************

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11662


(रिलीज़ आईडी: 1869656) आगंतुक पटल : 139
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri