عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت کے ملازمین کو پنشن فائدے دینے کے لئے ایس سی ڈی پی ایم 2.0 کے تحت ضابطوں میں نرمی

Posted On: 20 OCT 2022 1:38PM by PIB Delhi

 پنشن اور وضیفہ یاب   افراد کی بہبود کے محکمے نے خصوصی مہم 2.0 کے دوران ضابطوں میں نرمی لانے کی خصوصی مہم چلائی ہے۔

Desk A OM.jpgRule 8.jpg

پنشن اور وضیفہ یاب افراد کی بہبود کا محکمہ سنٹرل گورنمنٹ سول ملازمین کے پنشن سے متعلق پالیسی امور دیکھتا ہے۔ محکمہ کو وضیفہ یافتہ لوگوں کی بہبود کا کام بھی دیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور اہل خاندان کو پنشن کے فائدوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اور ریٹائرڈ افراد کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے لئے محکمہ ضابطوں کو آسان بناتا ہے اور وزارتوں / محکموں اور پنشن ادا کرنے والے بینکوں کو رہنما خطوط جاری کرتا ہے۔

IMG_20221020_114201.jpgIMG_20221020_114346.jpg

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے پنشن سے متعلق ضابطوں کو آسان کرنے کی جانب ایک بڑی مہم شروع کی ہے اور انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعہ دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 کے دوران زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم کے دوران خصوصی ہدایات جاری کیں۔

IMG_20221020_114229.jpg

پنشن اور پنشنرز کی بہبود محکمے نے ایس سی ڈی پی ایم 2.0 کے دوران اکتوبر 2022 میں اس طرح کے 30 سرکلر /نوٹیفکیشن جاری کیں۔ کچھ اہم نوٹیفکیشن / سرکلر کی تفصیلات اس طرح ہے:۔

  • ڈیرنس ریلیف کو 34 فی صد سے بڑھا کر 38 فیصد کرنے کا آرڈر
  • سی سی ایس (پنشن) ضابطوں، 2021 کے ضابطہ نمبر 8 کو آسان بنانا اور اتھارٹی کو ریٹائرمنٹ کے بعد مرکزی حکومت کے ملامزین کے ڈسپلنری معاملات کو فیصلہ  کرنے کا اختیار
  • مالی سال کے دوران سنٹرل پرویڈنٹ فنڈ کے تحت حصے کی زیادہ سے زیادہ حد سے متعلق ہدایات
  • گزشتہ سروس کو شامل کرنا اور پنشن کے فائدوں کے لئے اسے مجاز ماننے کی ہدایات
  • گریجویٹی کی گرانٹ / گریجویٹی کی ادائیگی کے لئے نامزدگی اور پنشن / فیملی پنشن اور گریجویٹی میں تاخیر کی صورت میں سود کی ادائیگی۔

سی سی ایس (پنشن ضابطوں 2021 کی مختلف دفعات سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، برطرفی اور اچھے روپے کے پنشن پر اثرات وغیرہ شامل ہیں۔

****

 

 

U.No:11653

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1869613) Visitor Counter : 154
Read this release in: English , Hindi , Punjabi