وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  کی گجرات کے گاندھی نگر میں مدغاسکر، موزمبیق، منگولیا اور سورینام کے وفود کے رہنماؤں سے باہمی ملاقاتیں

Posted On: 20 OCT 2022 2:00PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 اکتوبر 2022 کو مدغاسکر، موزمبیق، منگولیا اور سورینام کے اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ یہ رہنمایان  گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں دفاعی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان معززین نے ہند-افریقہ دفاعی بات چیت اور بحر ہند کے ریجن پلس کانکلیو میں بھی شرکت کی۔ میٹنگوں کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے مدغاسکر کے قومی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل راکوٹونیرینا لیون جین رچرڈ؛ موزمبیق کے قومی وزیر دفاع جناب کرسٹووا آرٹر چوم؛ منگولیا کے وزیر دفاع جناب سیکھنبیار گرسید اور سُرینام کی وزیر دفاع محترمہ کرشنا کومیری ماتھویرا سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دو طرفہ فائدہ مند اشتراک کا دائرہ وسیع کرنے کے طور طریقوں کی نشاندہی پر توجہ دی گئی۔

****

U.No:11651

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1869567) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu