عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے خصوصی مہم دوئم کے دوسرے ہفتہ میں کی گئی  پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور مزیدتیز طریق  کار اپنانے کے لئے کہا


صفائی ستھرائی اور کم سے کم تاخیر کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لئے وزارتو ں اور محکموں میں زبردست جوش وجذبہ دیکھا گیا

صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد 37899 جگہوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا

ستائیس لاکھ 25 ہزار فائلوں کا جائزہ لیا گیا او ر  پانچ لاکھ  22 ہزار مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی

ابھی تک اسکریپ  کے خاتمے سے 233 کروڑ54 لاکھ روپے حاصل کئے گئے ،دو لاکھ  28 ہزار  745 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ، ارکان پارلیمنٹ کے 4201 سوالوں کے جواب دئے گئے اور  480 ضابطوں کو آسان بنایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 OCT 2022 5:04PM by PIB Delhi

عملے ،عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم  دوئم کے دوسرے ہفتہ  میں کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔  یہ مہم  بھارت کے سبھی سرکاری دفتروں  میں چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  2 اکتوبر سے  16  اکتوبر  2022  کی مدت  میں خاطر خواہ پیش رفت کی گئی ۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صفائی ستھرائی  اور تاخیر کو  کم سے کم کرنے  کے کام کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے وزارتوں اور محکموں میں  زبردست  جوش وجذبہ دیکھا جارہا ہے۔  انہوں نے افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ   وزیر اعظم نریندر مودی کے ، ان کے ٹویٹ کے الفاظ سے  جذبہ حاصل کریں  کہ اس  طرح کی کوششیں   نہ صرف اختراعی  اور ستائشی ہیں بلکہ  اس سے بھی اہم بات  یہ ہے کہ یہ ہمیں   اپنے گرو نواح اور عوامی جگہوں  کو  صاف ستھرا رکھنے کے  ہمارے  بنیادی  سماجی فرض کو  یاد دلاتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00162B2.jpg

 

خصوصی مہم دوئم دو سے  31  اکتوبر  2022 تک چلائی جارہی ہے اور اس کے دو ہفتہ مکمل ہوچکے ہیں۔ دو  سے 16 اکتوبر  2022 کی مدت میں  خصوصی مہم دوئم پر دور دراز کے دفتروں ، بیرون ملک  مشنوں  اور چوکیوں  ، منسلک اور ذیلی دفتروں  میں عمل کیا گیا اور   شہریوں  پر مرکوز  صفائی ستھرائی کے اقدامات   کئے گئے ۔

خصوصی مہم دوئم  ، اپنے دوسرے ہفتہ میں اپنی وسعت اور پیمانے کے لحاظ سے مجموعی نوعیت کی تھی  ،جس میں  ہزاروں  افسران اور شہریوں نے شرکت کی ، جو سرکاری دفتروں میں صفائی ستھرائی کی  مہم چلانے کے مقصد سے  جمع ہوئے تھے۔ حکومت ہند کے  کابینی وزراء  ، وزرائے مملکت  اور سکریٹریز  نے  خصوصی مہم دوئم میں شرکت کرکے  اس کے عمل درآمد میں  قیادت اور رہنمائی فراہم کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B01F.jpg

 

خصوصی مہم 2.0 کی پیشرفت کی نگرانی یومیہ بنیاد پر ایک مخصوص پورٹل www.pgportal.gov.in/scdpm22  کے توسط سے کی جاتی ہے۔سبھی وزارتوں /محکموں میں نوڈل افسران کا تقرر کیا گیا ہے جوعلاقائی دفاتر کے ذریعہ کئے گئے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔ بھارت سرکار کے سکریٹریزکے ذریعہ ہفتہ وار بنیاد پر خصوصی مہم 2.0  کا جائزہ لیا جاتا ہے۔وزارتوں /محکموں نے سوشل میڈیا پر ایک ہزار ایک سو سے  زیادہ ٹوئیٹ کرکے خصوصی مہم 2.0 کی پیشرفت پر وسیع معلومات فراہم کی ہے۔ ڈی اے آر پی جی کے ٹوئیٹر ہینڈل سے 255 ٹوئیٹ اور 200 انفو گرافکس جاری کئے گئے ہیں۔

2 سے 16 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کے 2 ہفتے میں درج ذیل پیشرفت ہوئی:

 

نمبر شمار

کیٹگری

خصوصی مہم2.0

16 اکتوبر 2022 تک پیشرفت

1

سوچھتا ابھیان کی جگہیں

37899

2

ریکارڈ س بندوبست :تجزیہ کی گئی فائلیں (فیزیکل فائلیں اور +ای فائلیں)

لاکھ 27.25

3

عوامی شکایات + اپیلوں کی تلافی

228745

4

ریونیو کا حصول(کروڑروپے)

کروڑ روپے 233.54

5

خالی کی گئی جگہ(لاکھ مربع فٹ)

لاکھ اسکوائر فٹ 5.22

6

ایم پیز ریفرینسز

4201

7

ضابطوں / عمل کو آسان بنانا

480

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خصوصی مہم 2.0 کے دو ہفتے میں سامنے آنے والے بہترین طورطریقے۔

 

1. دفاع - خصوصی مہم 2.0 کی نگرانی کے لیے  بین شعبہ جاتی پورٹل کی تیاری ۔

2. ایم او ایچ یو اےمہم سے منسلک  ایس ایچ جیز ٹ مدھوبنی پینٹنگ کو مقبول بنانا۔

3. سی آئی ایس ایف ہوائی اڈوں پرمسافروں کے انتظار کے وقت کو آسان بنایا گیا۔

4. ریلوے - صفائی خدمات کو پوری طرح سے خودکاربنایا گیا۔

5. بینکنگ خدمات کو آدھار کے ساتھ سو فیصد جوڑنا ۔

6. ڈی اے آر ای  پلاسٹک  اور پارتھینیم  سے پاک کھیتی ۔

7. شہری ہوابازی -حیدرآباد ہوائی اڈے میں بیت الخلا کی جدید کاری۔

8. ڈی او پی پی ڈبلیو- چہرے کی شناخت کی ایپ /جیون پرمان ایپ مہم  ۔

9. صحت اور تندرستی کے مراکز  -ہاتھوں کوصاف رکھنے کی مہم ۔

10. ڈبلیو سی ڈی-  کلین ون اسٹاپ سینٹرکے لئےصفائی ستھرائی مہم۔

11. علاقائی پاسپورٹ دفاتر - آسام میں ایم-سیوا ایپ

12. سی بی آئی سی - آفس  کی جگہ میں اضافہ، ریکارڈ بندوبست کے طور طریقے۔

13. سی بی ڈی ٹی – شہریوں کے لئے پورے ملک میں انکم ٹیکس سروس سینٹر شمال مشرقی ریاست میں اے ایس کے مراکز ،صفر پی جی نشانے ،ایم ٹی ایس /ڈی ای او کے لئے یونیفارم ۔

14. نوجوانوں کے امور۔ این وائی کے ایس /این ایس ایس کے رضاکاروں نے پورے ملک میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کچرے کو جمع کیا اور اسے ٹھکانے لگایا۔

15.  سائنس اور ٹیکنالوجی-ڈی پی سی سی ڈیٹا بیس سے منسلک ہوا کی کوالٹی کی نگرانی کا آلہ،ٹیکنالوجی بھون میں میکانائزڈ صفائی کا نظم۔

16. زمینی وسائل - شیواجی اسٹیڈیم دفتر کے احاطے میں یوگ سینٹر ۔

17. ڈی اے پی آر جی –خواتین ایس ایچ جی کے ذریعے 3 آرکیوسک کا قیام ، 1908، 1917 اور 1947 کے تاریخی دستاویزات کا تحفظ۔

18. محنت اور روزگار –گورکھپور کے آر او میں معمر پنشن یافتگان کے لئے وہیل چیئر سہولت کی شروعات ،فائلوں کا ڈیجیٹائزیشن۔

19. ثقافت - انڈمان اور نکوبار اور جگدل پور کے دور دراز علاقوں سمیت سبھی تنظیمیں شامل ہوئیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سبھی افسران اوراداروں سے درخواست کی کہ وہ خصوصی مہم 2.0 کی باقی میعاد میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملوں کی تعداد کو کم سے کم کرنے والے حکومت کے اعلان کردہ مقاصد کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل کام کریں ۔اس خصوصی مہم 2.0 کا اختتام 31 اکتوبر 2022 کو راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ہوگا۔

 

***********

 

ش ح ۔ ف ا- ا س ۔ رم - م ش

U. No.11600


(ریلیز آئی ڈی: 1869169) وزیٹر کاؤنٹر : 177