وزارتِ تعلیم

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم کےلئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر2022 تک توسیع کی گئی

Posted On: 18 OCT 2022 5:50PM by PIB Delhi

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم (این ایم سی ایم ایس ایس) کے لئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

اس اسکیم کے تحت سال 2022-23 کے لئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم کے تحت معاشی اعتبار سے کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے  تاکہ  کلاس  8 میں ان کاڈراپ آؤٹ روکا جاسکے  اورسیکنڈری سطح تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے  ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔کلاس 9 سے طلباء کو  ریاستی حکومت کے ، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی بلدیاتی اداروں کے اسکولوں میں  تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی  کلاس 10 سے 12 تک میں  تسلسل / تجدید کے لئے ہر سال  ایک لاکھ  نئی اسکالر شپ دی جاتی ہیں۔ اسکالر شپ کی یہ رقم 12000 روپئے سالانہ ہوتی ہے ۔

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم  (این ایم سی ایم ایس ایس) کو نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی ) پر جوڑا گیا ہے جوکہ طلباء کو دی جانے والی اسکالر شپ  اسکیموں کے لئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے ۔  این ایم سی ایم ایس ایس اسکالر شپ ڈی بی ٹی موڈ کواپناتے ہوئے  پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس ) کے ذریعہ الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعہ منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست  تقسیم کی جاتی ہے ۔ یہ 100 فیصد مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم ہے ۔

جن طلباء کےوالدین کی سبھی ذرائع سے آمدنی سالانہ 350000 روپئے سے زیادہ نہیں ہے ، وہ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنےکے مجاز ہیں ۔اسکالر شپ پانےکےسلیکشن ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لئے طلباء کے کلاس 7 کےامتحان میں کم سے کم 55 فیصدنمبر یا اس کے برابرگریڈ ہونے چاہئیں (درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل کے طلباء کے لئے 5 فیصد کی رعایت )۔

 آئی این او  لیول (ایل -1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 نومبر 2022 ہے اور  ڈی این او (لیول –ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 نومبر 2022 ہے ۔

 

**********

 

 

 

 

ش ح ۔ ف ا۔ف ر

U.No:11581

 

 



(Release ID: 1869077) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil