نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے اسپورٹس ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیاں مدعو کیں
Posted On:
18 OCT 2022 6:19PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ایوارڈز پورٹل: https://awards.gov.in/کے ذریعے نیشنل یوتھ ایوارڈ 2020-21 کے لیے 15 اکتوبر 2022 سے 6 نومبر 2022 تک نامزدگیاں مدعو کی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے رہنما خطوط مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب ہیں ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ہر سال 25 افراد تک اور 10 رضاکارانہ تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈ( این واءی اے) سے نوازتی ہے جس کا مقصد نوجوانوں (15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان) کو قومی ترقی یا سماجی خدمت کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے تاکہ وہ کمیونٹی کے لیے ذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور اس طرح اچھے شہری کے طور پر اپنی ذاتی صلاحیت کو بہتر بنائیں اور قومی ترقی اور/یا سماجی خدمت کے لیے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کی جانب سے کیے گئے شاندار کام کا اعتراف کیا جا سکے۔
یہ ایوارڈ ترقیاتی سرگرمیوں اور سماجی خدمات جیسے صحت، تحقیق اور اختراع، ثقافت، انسانی حقوق کے فروغ، فن و ادب، سیاحت، روایتی ادویات، فعال شہریت، کمیونٹی سروس، کھیل جیسے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے قابل شناخت بہترین کام اور تعلیمی فضیلت اور اسمارٹ لرننگ کے لیے دیا جاتا ہے۔ ۔
ایوارڈ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے:
• انفرادی: ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور 1,00,000روپے کا انعام ۔
• رضاکار تنظیمیں: ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور 3,00,000روپے کا انعام۔
****
ش ح ۔ م م ۔ م ر
U.No: 11568
(Release ID: 1868925)
Visitor Counter : 110