وزارت خزانہ

پی ایف  آر ڈی اے کی ریکارڈ رکھنے والی مرکزی ایجنسیاں   (سی آر ایز ) ،  سبسکرائبر مرکوز آن لائن خدمات  فراہم کرنے کے لئے ، ڈجی لاکرپارٹنرتنظیمیں بن گئی ہیں


ڈجی لاکر کے ذریعے پنشن یافتہ سوسائٹی کی تعمیر

Posted On: 18 OCT 2022 12:49PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ  ریگولیٹری  اور ترقیاتی اتھارٹی ( پی ایف آر ڈی اے ) کی ریکارڈ رکھنے والی مرکزی ایجنسیاں   (سی آر ایز )، سبسکرائبر مرکوز  آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لئے ڈجی لاکر پارٹنر  تنظیمیں   بن گئی ہیں۔

ہندوستان کی آزادی کی  75سالہ تقریبات   کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے طور پر اور  آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے  ،  پی ایف آر ڈی اے ،ڈجی لاکر کے ذریعہ مندرجہ ذیل اضافی  خصوصیات  فراہم کررہی ہے۔

  1. ڈجی لاکر کے ذریعہ  ،  ڈرائیونگ لائسنس  کو استعمال کرتے ہوئے،  کھاتہ کھولنا
  2. ڈجی لاکر کے ذریعہ  ڈرائیونگ لائسنس کو استعمال کرتے ہوئے، موجودہ  پتے کو  اپ ڈیٹ کرنا

          یہ سہولت  ، پروٹیئن سی آر اے کے ساتھ اپنے کھاتے کھولنے والے امکانی سبسکرائبرز  اور اپنا پتہ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے پروئیٹئن سی آر اے کے موجودہ سبسکرائبر ز   کے ذریعہ  حاصل کی جاسکتی ہے۔

          ڈجی لاکر ، ڈجیٹل انڈیا کے تحت ایک کلیدی پروگرام  ہے ، یہ حکومت ہند  کا ایک فلیگ شپ  پروگرام ہے، جس میں ہندوستان کو ،   ڈجیٹل  طور پر بااختیار معاشرے   اور پنشن یافتگان کی  ایک سوسائٹی میں تبدیل کرنے کا وژن ہے۔ ڈجیٹل لاکر ،  ایک جامع لائحہ عمل کے ساتھ  ایک قابل شراکت نجی  ڈجیٹل اسپیس شہریوں کو  فراہم کرنے کے  ڈجیٹل انڈیا کے  نظریاتی  شعبوں  کی عکاسی کرتا ہے اورآسان  طریقے سے   تمام دستاویزات  /سرٹیفکیٹس  کو ڈجیٹل طورپر  دستیاب اور قابل رسائی  بناتا ہے۔ڈجی لاکر کے  اندراج شدہ  مستفیدین کی تعداد   تقریباََ  13 کروڑہے  اور مختلف زمروں کے تحت  5.60 ارب  دستاویزات جاری کی گئی ہیں ، جن میں   مرکزی / ریاستی حکومتیں ،  بنکاری   اور بیمہ ، تعلیم  ،صحت وغیرہ شامل ہیں۔

          ڈجی لاکر کی شکل میں جاری کردہ  ڈرائیونگ لائسنس کا استعمال کرتے  ہوئے این پی ایس  کھاتہ کھولنے کے لئے  اقدامات 

  1. پروٹئین  سی آر اے  ویب سائٹ  پر این  پی ایس  اندراج کا پیج کھولئے (https://enps.nsdl.com)
  2. ڈجی لاکر  میں دستاویزات کے ساتھ ، این پی ایس  رجسٹریشن  کا پیج  کھولئے  اور  ڈرائیونگ لائسنس  ( ڈی ایل )کا انتخاب کیجئے۔
  3. درخواست کنندہ کو ڈجیٹل لاکر ویب سائٹ   کے لئے ری ڈائریکٹ کیا جائے گا ، جہاں وہ  لاگ ان تفصیلات کے ساتھ  لاگ ان کرسکتا  ہے اور سی آر اے کے ساتھ دستاویزات   /معلومات کو شراکت کرنے  کی اجازت فراہم  کرسکتا ہے۔
  4. این پی ایس کو ڈجی لاکر  اور جاری دستاویزات تک رسائی کی اجازت  دیجئے ۔
  5. اکاؤنٹ کھولنے کے پیج  پر ، ڈرائیونگ لائسنس کے مطابق  آبادیاتی معلومات  اورفوٹو خود کار طورپر سامنے آئیں گے۔
  6. پین  ،  ذاتی تفصیلات  ،  بینک کھاتے، اسکیم اور نامزدگی  سے متعلق  معلومات   اور  دیگر  تفصیلات  فراہم کیجئے تاکہ درخواست کو مکمل کیا جاسکے ۔
  7. این پی ایس کے حق میں  ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
  8. این پی ایس اکاؤنٹ  کامیابی کے ساتھ کھل گیا۔

ڈجی لاکر میں جاری کردہ  ڈرائیونگ لائسنس کو استعمال کرتے ہوئے این پی ایس کھاتے میں  پتے کو اپ ڈیٹ کرنے کے اقدامات 

  1. پروٹئین سی آر اے ویب سائٹ پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے  این پی  ایس اکاؤنٹ میں  لاگ ان کریں
  2. ڈیموگرافک  تبدیلیوں  کی  ٹیب کے تحت  ذاتی تفصیلات  اپ ڈیٹ  کرنے کا اختیار منتخب کریں
  3. پتے کی تفصیلات  اپ ڈیٹ  کا انتخاب کریں  اور اس کے بعد  ڈجی لاکر کے ذریعہ انتخاب کریں  نیز دستاویزات کے تحت  ڈرائیونگ لائسنس  کا انتخاب کریں
  4. درخواست کنندہ کو ڈجی لاکر ویب سائٹ  پر جانے کے لئے ری ڈائریکٹ کیا جائے گا ، جہاں وہ  لاگ ان ہونے کی اپنی تفصیلات کے ساتھ لاگ ان کرسکتا ہے اور سی آر اے کے ساتھ دستاویزات / معلومات کی شرکت کے لئے  اجازت فراہم کرسکتا ہے۔
  5. این پی ایس کو ڈجیٹل لاکر اور جاری کردہ  دستاویزات تک رسائی کی اجازت دیں  اور  سبمٹ  کریں
  6. این پی ایس اکاؤنٹ میں  ڈرائیونگ لائسنس کے مطابق  پتہ  اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ رم

U-11553

 



(Release ID: 1868772) Visitor Counter : 122