نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تولیکا مان اور لنتھوئی چنمبم دہلی میں پہلی کھیلو انڈیا ویمنز جوڈو نیشنل لیگ میں مقابلہ کریں گی
Posted On:
17 OCT 2022 5:42PM by PIB Delhi
قومی دارالحکومت میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم، اس مہینے کی 20 سے 23 تاریخ تک پہلی کھیلو انڈیا ویمنز جوڈو نیشنل لیگ کی میزبانی کرے گا۔ یہ لیگ جوکہ 4 زونوں کی خواتین جوڈوکا کے لیے قومی درجہ بندی کا ٹورنامنٹ ہے، جوڈو فیڈریشن آف انڈیا، امور نوجوان اور کھیلوں کے محکمے ، امور نوجوانان اور کھیلوں کی وزارت کےذریعہ منعقد کیا جارہاہے۔
اس ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کا تعاون حاصل ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ اور زمینی سطح پر جوڈو کی ترقی کو فروغ کے لیے 1.74 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ 31 وزنی زمروں میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم روپے ہے 24.43 لاکھ روپے ہے۔
ٹورنامنٹ چار عمر کے گروپس میں منعقد کیا جارہا ہے یعنی سب جونیئر (15-12 سال)، کیڈٹ (17-15 سال)، جونیئر (20-15 سال) اور سینئر (15 سال اور اس سے اوپر)۔ 31 وزنی زمروں میں ٹاپ 7 جوڈوکا کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی تولیکا مان اور ورلڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی تاریخ ساز لنتھوئی چنمبم اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ کل 496 جوڈو کھلاڑی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ نیشنل لیگ کے دعویداروں کا انتخاب ان کے متعلقہ زونز یعنی شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغرب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، قومی سلیکشن ٹرائلز اور قومی جوڈو ٹورنامنٹ سے منتخب کردہ ٹاپ رینک والے 7 جوڈو کھلاڑی اس نیشنل لیگ میں مقابلہ کریں گے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.11549
(Release ID: 1868753)
Visitor Counter : 147