امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے آئی اے ایس افسر جناب جتیندر نارائن کو شدید بدتمیزی پر معطل کر دیا
Posted On:
17 OCT 2022 5:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17اکتوبر، 2022/ وزارت داخلہ نے آج اےجی ایم یو ٹی کیڈر کے ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر جناب جتیندر نارائن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ وزارت کو 16.10.2022 کو انڈمان اور نکوبار پولیس سے انڈمان اور نکوبار جزائر کے اس وقت کے چیف سکریٹری جناب جتیندر نارائن، (اے جی ایم یو ٹی : 1990) آئی اے ایس اور دیگر کے ذریعہ ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ رپورٹ میں جناب جتیندر نارائن، (اے جی ایم یو ٹی : 1990) آئی اے ایس کی جانب سے شدید بدانتظامی اور سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے امکان کا اشارہ دیا گیا ہے، مرکزی وزیر داخلہ نے متعلقہ افسر کے خلاف قانون کے مطابق فوری طور پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے مطابق، جناب جتیندر نارائن، (اے جی ایم یو ٹی : 1990) آئی اے ایس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومت اپنے افسروں کے عہدے اور حیثیت سے قطع نظر، خاص طور پر خواتین کی عزت کو مجروح کرنے والے واقعات کے حوالے سے، اپنے افسران کی بے ضابطگی پر مبنی کارروائیوں کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی یقینی دہانی کی پابند ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور انڈمان اور نکوبار پولس کی ایس آئی ٹی فوجداری معاملے میں الگ الگ کارروائی کر رہی ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 11526
(Release ID: 1868673)
Visitor Counter : 186