وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نےاتراکھنڈ میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لئے منعقد پروگرام میں شرکت کی


دھرمیندر پردھان نے جناب پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ اتراکھنڈ میں تعلیم اورہنرمندی کے شعبوں میں کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا

Posted On: 16 OCT 2022 6:10PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی  کے فروغ کے علاوہ صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے  ہمراہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اتراکھنڈ کے وزیر صحت، تعلیم اور امدادباہمی کے وزیر ڈاکٹر دھن سنگھ راوت اور اتراکھنڈ حکومت  کے سینئر افسران نے تعلیمی سیشن 2022-23 سے اتراکھنڈ میں قومی تعلیمی پالیسی 2020  شروع کئے جانے کی تقریب میں شرکت کی ۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 علم پر مبنی معیشت اور معاشرے کے قیام کو متحرک کرنے کےلئے ایک فلسفیانہ دستاویز ہے۔ اتراکھنڈ - دیو بھومی زمین ہے۔ اتراکھنڈ علم کی سرزمین بھی ہے۔ انہوں نے این ای پی 2020 کے نفاذ میں قیادت کرنے کے لیے دیو بھومی اتراکھنڈ کی ستائش کی۔

 

1.jfif

 

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی2020 نے بال واٹیکاکے طور پر پہلے تین سال کے ساتھ 3 سال کی عمر سے تعلیم پر زور دیا ہے اور اس پالیسی کو اپنانے والی ملک کی پہلی ریاست ہونے پر اتراکھنڈ کی تعریف کی۔ بعد ازاں انہوں نے مزید کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں مقامی زبانوں اور مادری زبانوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو نوآبادیاتی ہینگ اوور سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اور ایک زیادہ جامع، مستقبل کے حوالے سے تعلیم کا نظام بنانا چاہیے۔

4.jfif

 

جناب پردھان نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ہم صنعتی انقلاب 4.0 کے  قریب پہنچ رہے ہیں۔ اتراکھنڈ اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آج کا آغاز اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ گنگوتری سے لے کر کہکشاں تک، ہمارے نوجوانوں کو دنیا تلاش کرنی چاہیے، مستقبل کو گلے لگانا چاہیے اور اسی وقت تحقیق کے لئے جڑوں تک  جانا چاہیے۔ ہمارا تعلیمی نظام  اس طرح وضع ہونا چاہئے کہ نوجوانوں کی خواہشات کی پورا کرے اوران خواہشات کے مطابق چلے۔

جناب پردھان نے تعلیم  میں نئی تبدیلی  لانے کے لئے ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے ڈیجیٹل ا یکو نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ڈجیٹل  یونیورسٹی وغیرہ  کے لئے 260 ٹی وی چینلوں کے ذریعہ حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

جناب پردھان نے اتراکھنڈ میں تعلیم اور ہنر کے شعبوں میں کئے گئے اقدامات  کاجائزہ لیا اوراین ای پی 2020 کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

 

review meet.jfif

 

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہاکہ اتراکھنڈ دیو بھومی ہے اورامکانات کی سرزمیں ہے، ایک درخشاں تعلیمی اورہنرمندی کانظام اتراکھنڈ کے نوجوانوں کو بیدار کرے گا اور ان کے اندر علم کی روشنی پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی 21 ویں صدی کے چیلنجوں کو اپنا نے کے لئے ضروری معلومات اورہنر مندی سے لیس کرے گا ۔

 

2222222.jfif

 

جناب پردھان نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ اس سمت میں بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ بال واٹیکا سے لے کر مقامی زبانوں پر زور دینے کےلئے، اسکول کی تیاری کا پروگرام، ہنر کی ترقی کی کوششیں اور بہت سے دوسرے اقدامات اتراکھنڈ کے طلباء کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

"اساتذہ کے ذریعہ طلباء  میں " جذبے کوفروغ دینے کے ساتھ بعد میں انہوں نے جڑوں کو مضبوط کرنے اور مستقبل کے لئےنصاب تیار کرنے، اساتذہ کی صلاحیت سازی بڑھانے، ٹیکنالوجی سے اضافہ کرنےاور مہارت کے ماحولیاتی نظام  میں پھر سےجان ڈالنے  کی ضرورت پر  زور دیا

 

**********

 

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:11509

 

 


(Release ID: 1868457) Visitor Counter : 153


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil , Telugu