وزارت دفاع
پیدل فوج برادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چار سمتوں سے بائک ریلیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
Posted On:
16 OCT 2022 12:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16اکتوبر، 2022/ پیدل فوج کے 76 سال پورے ہونے کے موقعے پر جو 27 اکتوبر کو منایا جائے گا ، پیدل فوج برادری ’پیدل فوج کے دن کی بائک ریلی 2022کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس ریلی میں چاروں سمتوں سے ایک ساتھ چار بائک ریلیاں کی جائیں گی۔ یہ چار ریلیاں ہیں شیلانگ (میگھالیہ)، ویلنگٹن (تمل ناڈو)، احمد آباد (گجرات) اور جموں (جموں و کشمیر) ۔ ان ریلیوں کا آغاز آج 16 اکتوبر، 2022 سے کیا جا رہا ہے۔ اس ریلی میں ملک کے طول ارض کو شامل کیا جائے گا اور اس ریلی کا اختتام پیدل فوج کے دن نیشنل وار میموریل پر ہوگا۔ ‘‘
ہر ایک گروپ تین موٹر سائکل سواروں پر مشتمل ہے جو مجموعی طور پر 8000 کلو میٹر کا سفر طے کرے گا۔ جس کے تحت وہ پیدل فوج کے جذبے کا اظہار کرے گا ۔ سبھی سمتوں سے ریلی نکالنے کا مقصد نہ صرف پیدل فوج کے جذبے اور جوکھم بھرے سفر کی نمائش کرنا ہے بلکہ ہمارے شہریوں کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔یہ ’’بیونٹ بائکرز ‘‘ راستے میں پیدل فوج کے سپاہیوں اور ان کے کنبوں کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویر ناریوں، آزمودہ کار سپاہیوں، این سی سی کیڈٹس ، طلبا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے ساتھ نئے سرے سے رابطہ قائم کریں گے۔
بائکر گروپوں کی قیادت شیلانگ کی آسام ریجیمنٹ ، احمد آباد کی مراٹھا لائٹ انفینٹری ریجیمنٹ، اودھم پور کی جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری ریجیمنٹ اور ویلنگٹن کی مدراس ریجیمنٹ کر رہی ہیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
16.10.2022
U - 11479
(Release ID: 1868229)
Visitor Counter : 144