ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایات پر سختی سے کاربند رہنے اور ان کے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی صلاح دی
سی اے کیو ایم نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانونی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
چالیس جانچ ٹیمیں / اڑن دستے عملی طور پر جانچ کریں گے، نگرانی کریں گے اور ہوا کی آلودگی سے متعلق قوانین اور قانونی ہدایات کے نفاذ اور عملدرآمد پر باقاعدگی سے نظر رکھیں گے
ان ہدایات اور قوانین کی خلاف ورزی کو سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس کے نتیجے میں انھیں فورا بند کرایا جاسکتا ہے
سی اے کیو ایم اڑن دستوں نے 8580 سے زیادہ مقامات پر جانچ کی ہے اور 491 خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو بند کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
شہریوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں جی آر اے پی کے ہر مرحلے میں سٹیزن چارٹر کے طور طریقوں پر سختی سے عمل کریں
Posted On:
15 OCT 2022 1:42PM by PIB Delhi
آنے واے دنوں میں دہلی۔ این سی آر میں ہوائی آلودگی کے خلاف لڑائی کو تیز کرتے ہوئے این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم ) نے تمام متعلقہ فریقوں ، بشمول صنعتوں اور تعمیراتی مقامات پر تعمیر اور انہدام کے ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قانونی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں گریڈڈ ریسیونس ایکشن پلان(جی آر اے پی) کے ہر مرحلے کے لئے سٹیزن چارٹر میں دیئے گےے اقدامات پر سختی سے کاربند رہیں۔
کمیشن کی قائم کردہ چالیس ٹیمیں اور اڑن دستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہلی این سی آر کی ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کمیشن کی جاری کردہ قانونی ہدایات پر عمل درآمد اور اس کے نفاذ کی جانچ ، نگرانی تیز تر کردیں۔ یہ اڑن دستے اچانک جانچ کریں گے اور صنعتی اکائیووں، تعمیراتی مقامات ، تجارتی / رہائشی یونٹوں ہوا کی آلودگی کے کے مراکز وغیرہ کی برموقع جانچ کریں گے۔ یہ اڑن دستے دہلی۔ این سی آر کے تمام حصوں کا احاطہ کریں گے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ لگایا جاسکے اور اپنی رپورٹ میں تمام تفصیلات بیان کریں گے تاکہ کمیشن ان کے خلاف سخت کارروائی کرسکے۔
14.10.2022 تک سی اے کیو ایم اڑن دستے 8580سے زیادہ مقامات کی جانچ کرچکے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے 491 اداروں کے خلاف بند کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 110 دہلی میں، 118 ہریانہ (این سی آر) میں، 21 اترپردیش (این سی آر) میں، اور 52 معاملے راجستھان (این سی آر) کے ہیں۔
سی اے کیو ایم قانونی ہدایات اور احکامات کے نفاذ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ہوا کی آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لئے کمیشن کے جاری کردہ ضابطوں اور قاعدوں کی خلاف ورزی یا ان پر عمل نہ کرنے کو سنگین جرم مانا جائے گا۔ سنگین خلاف ورزی کے معاملے میں کمیشن نہ صرف قصور وار یونٹ کو بند کرانے کے احکام جاری کرے گا بلکہ اس پر ماحولیاتی ہرجانہ بھی عائد کیا جائے گا اور قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
سی اے کیو ایم نے آلودگی پر کنٹرول کے ریاستی اور ڈی سی سی سمیت نفاذ کرنےو الی تمام ایجنسیوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔
*****
U.No:11455
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1868173)
Visitor Counter : 140