سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم نے پندرہ اکتوبر کو سی ایس آئی آر سوسائٹی میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نے سی ایس آئی آر پر زور دیا کہ وہ 2040 کے لئے ویژن وضع کرے جب وہ سوسال کا ہوجائے گا

وزیر اعظم نے نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ دنیا کے لئے ٹیکنالوجیز فروغ دینے پر زوردیا اور اعلیٰ معیارات اور پیمانوں پر کھرا اترنے کے لئے کہا

وزیر اعظم نے صنعتوں ، تعلیمی میدان کے سرکردہ افراد اور تحقیقی تنظیموں سے کہا کہ وہ انتہائی تال میل کے ساتھ عمدہ کام کریں اور ہندوستان کی توانائی کی ضروریات پر توجہ مرکوز کریں اور سرکلر اکنومی کو بھی فروغ دیں

وزیر اعظم نے سائنسی برادری کے اکابرین سے کہا کہ ایک فرد ایک لیب کا طریقہ اختیار کریں

انھوں نے زور دے کر کہا کہ ٹیکنالوجیز کو عام آدمی تک پہنچانے کے لئے سائنسی، تکنیکی، تجارتی اور سماجی پہلو انتہائی اہم ہیں

Posted On: 15 OCT 2022 6:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے صدر ہیں، 7- لوک کلیان مارگ میں آج سویرے سی ایس آئی آر سوسائٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ  جو سی ایس آئی آر کے نائب صدر ہیں اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل سی ایس آئی آر سوسائٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ جن میں نامور سائنسدان، صنعت کار اور حکومت میں سائنسی اور دیگر وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں، میٹنگ میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001778L.jpg

وزیر اعظم نے گزشتہ 80 برسوں کی سی ایس آئی آرکی کوششوں کی تعریف کی اور زور دیا کہ  2042 کے لیے ویژن تیار کیا جائے جب سی ایس آئی آر کے 100 سال ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ 80 برسوں کے سفر کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت پر بھی اجاگر کی جس سے حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے اور اُن خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جن کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کو عام آدمی تک پہنچانے کے لئے سائنسی، تجارتی اور سماجی اجزاء کے مربوط نقطہ نظر کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسی کمیونٹی کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ ایک شخص ایک لیب کا طریقہ اپنائیں تاکہ اس طرح کے توجہ مرکوز کرنے والے نقطہِ نظر کے ذریعے سائنسی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ تمام لیباریٹریوں کی ایک غیر روایتی سمٹ باقاعدگی سے منعقد کی جائے تاکہ  وہ ایک دوسرے کے تجربات سے نئی چیزیں سیکھ سکیں۔

وزیر اعظم نے سائنسی برادری پر زور دیا کہ وہ اناج اور جوار کی نئی اقسام میں پروٹین کی مقدار کو بڑھانے کا تکنیکی حل نکالیں تاکہ پیداوار کے ساتھ غذائیت کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ مقامی غذائی مصنوعات کی اعلیٰ غذائیت کی قدر کا ایک کیٹلاگ تیار کریں جس سے ان کی عالمی قبولیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے صنعت اور تعلیمی اور تحقیقی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ وسیع تر ارتباط کے ساتھ کسی رکاوٹ کے بغیر  کام کریں اور ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دیں۔ نیز گردش والی معیشت کو بھی فروغ دینے کے علاوہ اور پائیدار ترقی کے لئے معاشی طور پر قابل عمل حل تیار کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZUEI.jpg

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان  نہ صرف اپنے بلکہ دنیا کے لئے ٹیکنالوجیاں تیار کرے اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے طریقوں کو اپنائے نیز ماھول دوست  توانائی پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے سائنسی نقطہ نظر اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹکنالوجی کو روایتی علم سے لے کر طلباء کی دلچسپی، ایک سے زیادہ مہارت اور قابلیت تک مختلف شعبوں میں استعمال کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا جن کی وجہ سے وہ  امستقبل کے ہندوستان اور دنیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بہتر طور پر موزوں بن پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویژن 2047 کی طرف اس مقصد کے ساتھ بڑھ رہے ہیں کہ ہندوستان ایک عالمی لیڈر بنانا ہے۔

قبل ازیں اپنے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اس سال جب ہندوستان نے آزادی کے 75 سال کا جشن منایا سی ایس آئی آر کے 80 سال مکمل ہو گئے اور دونوں نے ایک ساتھ سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری، متعلقہ ماہرین اور ریسرچ میں ارتباط، ہم آہنگی اور لا مرکزیت پر زور دیا۔

ڈی جی سی ایس آئی آر ڈاکٹر این کلایسیلوی نے سی ایس آئی آر کی حالیہ کامیابیوں اور خدمات کے بارے میں ایک دستاویزی پیشکش کی اور ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن فیول سیل بس، جموں و کشمیر میں جامنی انقلاب کی شروعات اور ہندوستان کی بھرپور روایتی علم پر مبنی جدت طرازی کو فروغ دینے والی ٹی کے ڈی ایل لائبریری کے افتتاح کی حالیہ کوششوں کو اجاگر کیا۔ ایم آر این اے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی عالمی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری، نوجوان سائنسی رہنماؤں کی پرورش اور پائیدار سٹارٹ اپس اور جِگیاسا ورچوئل لیب کے ذریعے اسکول کے طلباء تک رسائی کچھ دیگر اہم اقدامات تھے جنہیں ڈی جی سی ایس آئی آر نے اجاگر کیا۔ انہوں نے سی ایس آئی آر وژن 2030 کا روڈ میپ بھی پیش کیا جو قومی عزائم اور ویژن ایٹ2047 کے مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ETC0.jpg

*****

U.No:11463

ش ح۔رف۔س ا

 

 



(Release ID: 1868172) Visitor Counter : 105