وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج نے گیارہ بینکوں کے ساتھ اگنی ویر سیلری پیکج کے لئے تاریخی مفاہمت نامہ سائن کیا

Posted On: 15 OCT 2022 1:53PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے گیارہ بینکوں کے ساتھ اگنی ویروں کو جوائن کرنے کے بعد بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لئے تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ بینک ہیں:۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، بینک آف بڑودوہ، آئی ڈی بی آئی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ایکسز بینک ، یس بینک، کوٹک مہندرا بینک،آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور بندھن بینک۔ لفٹیننٹ جنرل وی سری ہری، ڈی جی (ایم پی اینڈ پی ایس ) اور بینکوں کے اعلیٰ افسران نے ایک تقریب میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ چودہ اکتوبر 2022 کو منعقدہ اس تقریب کی صدارت ہندوستانی فوج کے ایڈجٹنٹ لفٹیننٹ جنرل بنسی  بونپنا نے کی۔

اگنی ویر تنخواہ پیکج کے تحت خصوصیات اور فائدے ڈیفنس سیلری پیکج جیسے ہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بینکوں نے موجودہ اگنی ویروں کو اپنی تجارت و صنعت کی ہنرمندی کو بڑھانے کے لئے آسان شرائط والے قرضوں کی بھی پیشکش کی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کا پہلا بیچ جنوری 2023 تک تربیتی مراکز جوائن کرلے گا۔

****

 

 

U.No:11454

ش ح۔رف۔س ا




(Release ID: 1868079) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil